ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 641 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 641

641 نکس وامیکا صبح کے وقت چکر بھی نکس وامیکا کے مریض کی علامت ہیں۔اس کی بھی غالباً یہی وجہ ہے کہ رات کو پر سکون نیند نہیں آتی اور صبح اٹھنے پر سر میں تھکاوٹ کی وجہ سے چکر آنے لگتے ہیں۔نکس وامیکا 30 طاقت میں دینے کی بجائے اگر 200 میں دی جائے تو بعض مریضوں کی نیند اڑ جاتی ہے۔جو لوگ موٹی جس کے مالک ہوں ان کا حال الگ ہے۔ان میں 30 طاقت فائدہ نہیں پہنچاتی بلکہ 200 طاقت مفید ثابت ہوتی ہے۔پوٹینسیوں کا صحیح استعمال گہرے مشاہدے اور تجربے ہی سے آسکتا ہے۔ناک کی دونوں اطراف میں نزلہ جم جائے تو سر میں شدید درد ہوتا ہے اور آگے جھکنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے اور بوجھ پڑتا ہے۔ناک ہمیشہ بند رہتا ہے۔اس کو سائینس (Sinus) کی تکلیف کہا جاتا ہے۔اگر نکس وامیکا کی ایک ہزار کی خوراک رات کو دی جائے تو وہ غیر معمولی اثر دکھاتی ہے اور صبح تک چھینکیں وغیرہ آ کرناک کھل جاتا ہے اور ریشہ نرم ہو کر بہہ جاتا ہے۔اس تکلیف کے لئے اور دوائیں بھی ہیں لیکن علاج کا آغاز نکس وامیکا سے ہی کرنا چاہئے۔نکس وامیکا کی ایک علامت یہ ہے کہ اس میں خواتین کا ماہانہ نظام بے قاعدہ ہو جاتا ہے۔جب ماہواری وقت سے پہلے شروع ہو جائے تو لمبا چلتی ہے اور اگر وقت کے بعد شروع ہو تو معمول سے کم مدت میں ختم ہو جاتی ہے۔یہی علامت برائیونیا کی بھی ہے۔برائیونیا میں حرکت سے تکلیف کا بڑھنا اسے نکس وامیکا سے ممتاز کرتا ہے کیونکہ نکس وامیکا کی حیض کی تکلیف حرکت سے نہیں بڑھتی۔لکس وامیکا میں رحم نیچے گرنے کا احساس بھی پایا جاتا ہے۔مثانے میں بے چینی ہوتی ہے اور بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے لیکن مقدار میں کم ہوتا ہے۔قبض رہتی ہے جو اسہال سے اولتی بدلتی رہتی ہے۔اس میں بواسیر کے مسوں میں بہت خارش ہوتی ہے۔تھوڑی تھوڑی اجابت ہوتی ہے۔انتڑیوں کی طبعی حرکت میں کمزوری واقع ہو جاتی ہے۔معدہ بہت زیادہ کھٹاس بناتا ہے۔لیکن پلسٹیلا کے برعکس نکس وامیکا کا مریض مرغن غذاؤں کو ہضم کر لیتا ہے۔