ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 627
نیٹرم فاس 627 147 نیٹرم فاسفور یکم NATRUM PHOSPHORICUM (Phosphate of Sodium)۔نیٹرم فاس ایک ایسا مرکب ہے جو خون ، عضلات، اعصاب، دماغ کے ریشوں نیز انسانی جسم میں موجود رطوبتوں میں پایا جاتا ہے۔یہ شوگر کے توازن کو معتدل رکھتا ہے اور خون میں شکر کی زیادتی کے لئے بہت مفید ہے لیکن اس کی عمومی علامتوں میں اعصابی تناؤ اور اس کے بداثرات، ذہنی پراگندگی ، خوف اور غصہ ملتے ہیں۔اس کے علاوہ نو جوانی میں ہونے والے اخلاقی تجاوزات اور جنسی بے راہ روی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی بیماریوں میں بھی نیٹرم فاس مؤثر دوا ہے۔عموماً اسے 6x میں دیا جاتا ہے۔اگر خاطر خواہ نتائج برآمد نہ ہوں تو 30 یا 200 کی طاقت یا بعض دفعہ اس سے بھی اونچی طاقت میں دینی پڑتی ہے۔نیٹرم فاس کا خون کے سرخ ذرات سے گہرا تعلق ہے حالانکہ خون میں سرخ ذرات کی کمی میں فیرم میٹ یا فیرم فاس اصل دوائیں ہیں لیکن بعض دفعہ یہ اکیلی کافی نہیں ہوتیں، نیٹرم فاس کو ساتھ ملالیں تو یہ خون کی کمی کا بہت اچھا نسخہ ہے۔خون کی کمی کے لئے آغاز میں کالی فاس، فیرم فاس اور فلکیر یا فاس دینی چاہئے۔یہ حاملہ خواتین کی خون کی ضرورت کو پورا کرنے والی بہترین دوا ئیں ہیں لیکن انہیں مسلسل استعمال نہیں کرنا چاہئے۔کچھ عرصہ استعمال کر کے وقفہ دیں پھر دوبارہ شروع کروادیں۔اگر یہ فارمولا کام نہ کرے اور حاملہ یا غیر حاملہ مریضاؤں یا مریضوں کے خون کی اصلاح کرنی ہو تو ساتھ نیٹرم فاس بھی ملا لیں۔یہ خون کی کمی اور ذیا بیطیس دونوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی۔