ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 605 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 605

مورگن کو 605 143 مورگن کو MORGON CO مورگن کو انتڑیوں میں پیدا ہونے والے گندے مادے سے تیار کی جانے والی ایک نئی دوا ہے۔یہ انتڑیوں کی مزمن بیماریوں میں بہت مفید بتائی جاتی ہے۔اگر انتڑیوں کی تکلیف کے ساتھ پاؤں اور ٹانگوں پر سوزش اور ورم ہو، جلد بھی متاثر ہو، ذرا سا رگڑ لگنے سے خراش پیدا ہو جائے اور زخم بن جائے تو اس دوا کے مداح ڈاکٹر اس تکلیف میں بھی اسے بہت زوداثر اور مفید بتاتے ہیں۔طاقت: 30 یا اونچی طاقتیں حسب تجربہ استعمال کرنی چاہئیں۔