ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 555
لاروسیر اسس 555 133 لاروسیراکس LAUROCERASUS (Cherry-Laurel) یہ دوا دل کی بیماریوں میں بہت کام آتی ہے۔اچانک خوف اور دہشت کی وجہ سے یا گہرے غم کے نتیجہ میں جسم کانپنے لگ جائے تو لارو سیر اس فوری فائدہ دیتی ہے۔اس کا مریض خواب میں ڈر کر یا کسی اجنبی کو اچانک سامنے دیکھ کر خوف سے کانپنے لگتا ہے۔جب بھی کوئی ہیجانی کیفیت ہو تو خوف غالب آ جاتا ہے۔جسم ٹھنڈا اور نیلا ہوجاتا ہے۔بعض دفعہ ایسے شخص کو مرگی کے دورے بھی پڑنے لگتے ہیں۔نظر دھندلا جاتی ہے۔ظاہر ہے کہ ایسے مریض کا دل کمزور ہوگا اور دل کے مریضوں کے لئے واقعی یہ ایک مقوی دوا ہے۔نسبتا بوڑھے مریضوں میں یہ دوا بہت مفید ہے۔ایسے مریضوں کے دل کے نچلے حصہ کے عضلات کمزور پڑ جاتے ہیں اور دل کی کمزوری کے باعث پھیپھڑوں پر دباؤ پڑتا ہے اور پانی جمع ہونے لگتا ہے جس سے مریض کے لئے سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر عمومادل کے ایسے مریضوں کو دمہ کی تیز دوا ئیں اور Inhaler دے دیتے ہیں یعنی وہ آلہ جس کے ساتھ منہ لگا کر سانس کھینچنے سے وقتی فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں شیخ کو زبردستی ختم کرنے کی دوا ئیں ہوتی ہیں جو پھیپھڑے کی نالیوں کو کھول دیتی ہیں۔لیکن لمبے استعمال سے آخر یہ زہریلی دوائیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور شیخ کے وقت مریض جتنا چاہے اس آلہ کے ساتھ منہ لگا کر سانس کھینچے شیخ نہیں ہوتا اور مریض اسی حالت میں مرجاتا ہے۔لارو سیراکس Inhaler سے بچانے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔سانس لینے میں دشواری ، دم گھٹنا، سینے کا تنگ ہونا، ایک دم گھٹن کا احساس جیسے دل کو کچھ ہو گیا ہے، ان سب کا یہ مؤثر علاج ہے۔دل کے والوز (Valves) کو طاقت بخشتی ہے اور دل