ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 503 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 503

کالی میور 503 125 کالی میور KALIMURIATICUM (Chloride of Potassium) کالی میور نزلاتی بیماریوں میں بہت مفید دوا ہے۔اس کی امتیازی علامت یہ ہے کہ اس کے مریض کی زبان پر سلیٹی رنگ کا مواد جم جاتا ہے اسی وجہ سے اسے خناق (Diphtheria) میں استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ ڈفتھیریا کے اکثر مواد جو زبان کو میلا کرتے ہیں وہ سلیٹی رنگ کے ہوتے ہیں۔اس لئے بعض معالجین ٹکسالی کے نسخہ کے طور پر کالی میور کو ڈفتھیر یا کی دواؤں میں شامل کرتے ہیں۔کالی میور میں بچوں کی شیر خوارگی کے زمانہ میں سر پر ہونے والے ایگزیما کی علامت بھی پائی جاتی ہے۔سر کی خشکی میں بھی مفید ہے۔کان بہنے کی پرانی تکلیف میں بھی اچھا اثر دکھاتی ہے۔کان کے اردگرد کے غدود میں سوزش پائی جاتی ہے۔کانوں میں شور اور آوازیں آتی ہیں۔منہ میں سفید رنگ کے چھالے بنتے ہیں۔نزلہ جس میں ناک بند رہتا ہے اور سفید رنگ کی رطوبت کثیر مقدار میں بنتی ہے۔نیز گلے کی تکلیفوں اور ٹانسلز کے متورم ہونے میں بہت مفید ہے لیکن میں اسے اکیلا استعمال نہیں کراتا بلکہ سلیشیا، کلکیر یا فلوراور فیرم فاس کے ساتھ 6x میں ملا کر دیتا ہوں۔اکثر گلے کی تکلیفوں میں اس نسخہ سے فوری طور پر فائدہ پہنچتا ہے۔کالی میور میں پیٹ میں ہوا بھی ہوتی ہے۔پیٹ کے کیڑے جو خارش پیدا کرتے ہیں۔ان میں مفید ہے۔اگر قبض ہو تو جگر بھی متاثر ہوتا ہے اور اجابت مٹیالے رنگ کی ہوتی ہے یا بالکل ہلکی اور پھیکی رنگت کی ہوتی ہے۔ان علامات میں کالی میور کو فراموش نہیں