ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 467 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 467

انسولین 467 118 انسولین INSULIN انسولین جسم میں شوگر کی مقدار کو اعتدال پر رکھنے والا قدرتی مادہ ہے جو لبلبہ (Pancreas) میں موجود ہوتا ہے۔اس مادہ سے ہو میو پیتھی دوا بنائی گئی ہے۔یہ دوا یا بیٹیس کے علاج میں بھی مفید پائی گئی ہے۔اگر جسم کو انسولین پوری مقدار میں مل جائے تو اس سے شوگر کا توازن بحال ہو جاتا ہے۔ہومیو پیتھک انسولین بھی ذیا بیطیس کی بعض مخصوص علامتیں رکھنے والے مریضوں میں مفید بتلائی گئی ہے اور اگر وہ اسے ٹھیک نہ کر سکے تو کم از کم ذیا بیطیس سے پیدا ہونے والے بداثرات کو مٹادیتی ہے۔زخم ، چھالے، بیڈ سور، کار بنکل وغیرہ جو ذیا بیطس کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ان میں اچھا اثر دکھاتی ہے۔انتڑیوں کی مزمن تکلیفیں جن میں نرم اجابت کی طرف رجحان اور جگر کا بڑھا ہوا ہونا وغیرہ ، ان علامتوں میں بھی انسولین مفید ہوتی ہے۔ایسا خارش والا ایگزیما جس میں جگر کی خرابی کی شکایت بھی موجود ہو اور کسی اور دوا سے آرام نہ آئے ، اس میں انسولین استعمال کرنی چاہئے۔اسی طرح اگر مریض کو بار بار پیشاب آئے اور جلدی امراض پھوڑے پھنسیوں کا بھی رجحان ہو تو یہ دوا اکثر فائدہ دیتی ہے۔اگر گردن کے غدودوں میں پیپ پڑنے کا رجحان ہو تو اس صورت میں تمہیں طاقت میں انسولین دی جاتی ہے۔اگر خون میں شوگر موجود ہولیکن پیشاب میں نہ ہو تو انسولین مفید ہے۔نقرس کی تکلیف میں بھی مفید بتائی گئی ہے۔طاقت: 30