ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 445
ہائیڈرینجیا 445 111 ہائیڈرینجیا HYDRANGEA یہ دوا ایک درخت Seven Barks سے تیار کی جاتی ہے۔اس کا تعلق گردوں کی بیماریوں سے ہے لیکن عموماً اسے زیادہ استعمال نہیں کیا جاتا۔اس کی ایک علامت بہت نمایاں ہے وہ یہ کہ نمکیات کی زیادتی کی وجہ سے پیشاب میں تلچھٹ ہوتی ہے اور سفید رنگ کی تہہ نیچے جم جاتی ہے۔اس علامت کے ساتھ گردوں کی اکثر تکلیفوں میں مثلاً پیشاب میں خون، چھوٹی چھوٹی پتھریاں یا ریت کے ذرے آنے لگیں جو مثانے کی نالی کو زخمی کر دیں اور شدید جلن ہو تو یہ دوا کام آتی ہے۔پیشاب میں سرخی، جلن اور ریت کی مانند ذروں کی علامت لائیکو پوڈیم میں بھی پائی جاتی ہے۔پراسٹیٹ گلینڈز کے بڑھنے میں بھی ہائیڈ رینی مفید دوا ہے۔اگر کینسر نہ ہو بلکہ محض پراسٹیٹ گلینڈ بڑھا ہو اور پیشاب میں نمکیات جمنے کی علامت پائی جائے تو پھر یہ دوا استعمال کریں۔طاقت: 30 تک