ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 423 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 423

ہیماٹو کسی لون 423 104 ہیماٹو کسی لون HAEMATOXYLON بنیادی طور پر یہ انجائنا کی دوا ہے۔اس میں سکڑن اور تنگی کا ایک خاص احساس پایا جاتا ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے سینے پر پتھر کی سل رکھ دی ہو۔جسم کے دوسرے حصوں میں بھی سکرن کا احساس پایا جاتا ہے۔معدے میں ہوا، درد اور کھرچن کا احساس اٹھتا ہے جو گلے تک پہنچتا ہے اور دل کے مقام پر درد اور شیخ پیدا کرتا ہے۔چھونے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔سر بھی بوجھل رہتا ہے۔ہیما ٹوکسی لون کا اثر کمفر سے زائل ہو جاتا ہے۔طاقت: 30