ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 345 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 345

345 86 ئیکلیمن یوروپیم CYCLAMEN EUROPAEUM سائیکلیمن ایک پودے کی جڑ سے تیار کی جانے والی دوا ہے جس کے بارے میں عجیب وغریب روایات مشہور ہیں۔سائیکلیمن بہت سے تضادات پر مشتمل دوا ہے۔اس کی علامات رکھنے والے مریض کا حرکت کرنے کو بالکل دل نہیں چاہتا۔اگر چہ حرکت سے تکلیف میں کمی آجاتی ہے۔مریض کھلی ہوا میں گھبراہٹ محسوس کرتا ہے ،لیکن بیماری کو افاقہ ہوتا ہے خصوصاً نزلہ زکام اور کھانسی کوکھلی ہوا سے آرام آتا ہے۔مریض جسمانی کمزوری کی وجہ سے حرکت کرنے اور چلنے پھرنے سے گھبراتا ہے۔شدید اسہال اور قے ، نظام ہضم بری طرح متاثر ، اس کے ساتھ لعاب دہن کا ذائقہ نمکین ہو جاتا ہے۔سائیکلیمن میں عورتوں کا ماہانہ نظام متاثر ہوتا ہے اور بے قاعدگی پیدا ہو جاتی ہے۔حیض بہت جلد جلد، مقدار میں زیادہ ، خون کالا اور منجمد ، حرکت سے خون میں کمی ، یہ سب سائیکلیمن کی علامات ہیں۔حیض کی خرابی کی وجہ سے خون کی کمی ہو جائے اور یہ بیماری بڑھتی جائے تو اس میں سائیکلیمن بہت اہمیت رکھتی ہے۔عورتوں کی طرح مردوں کے اعضاء میں بھی پیشاب کی مختلف خرابیاں اور جنسی کمزوری پائی جاتی ہے۔سائیکلیمن کا مریض رات کو بہت بے چین ہوتا ہے۔سائیکلیمن میں چلنے سے کمزوری بڑھتی ہے لیکن دردوں اور تکلیفوں میں کچھ کمی آ جاتی ہے۔سائیکیمن میں مریض کی ذہنی کیفیات بھی ادلتی بدلتی رہتی ہیں۔ایک دم خوشی کے احساسات کی وجہ سے ہیجانی کیفیت ہوگی یا پھر ایک دم تھک کر گر جائے گا۔دماغ بالکل خالی