ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 309
309 77 کاکولس COCCULUS (Indian Cockle) کاکولس کاکولس چکروں کی مشہور دوا ہے۔کانوں کے درمیانی حصہ میں موجود سیال مادہ کا توازن بگڑ جائے یا وہ اعصاب کمزور پڑ جائیں جو کان سے توازن کے احساس کو دماغ تک پہنچاتے ہیں تو یہ پیغام ذراسی تاخیر سے پہنچنے لگتا ہے۔جس کے نتیجہ میں انسان کو چکر آنے لگتے ہیں اور وہ اپنے توازن کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔اگر مریض اپنا سر ادھر ادھر ہلائے تو دماغ حرکت کے اس پیغام کو ذرا دیر سے محسوس کرتا ہے۔اعصابی نظام میں کمزوری پیدا ہونے کی وجہ سے جسم اور دماغ کی چستی ختم ہو جاتی ہے۔مریض کو تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہوتی ہے۔بعد میں یہ کمزوری فالج میں تبدیل ہو جاتی ہے۔اس کیفیت میں عموماً وہ لوگ مبتلا ہوتے ہیں جنہوں نے لمبا عرصہ اپنے قریبی عزیزوں کی تیمارداری کی ہو، رات دن مسلسل جاگنا پڑا ہو اور فکر اور پریشانی دامنگیر رہی ہو۔اس کے نتیجہ میں جو کمزوری پیدا ہوتی ہے اس کا بہترین علاج کا کولس ہے۔عام طور پر دائیوں اور نرسوں کو ایسی کمزوری لاحق نہیں ہوتی کیونکہ وہ تیمار داری بطور پیشہ کرتی ہیں۔مریض سے ان کا ذاتی قلبی تعلق نہیں ہوتا۔ان کی جسمانی تھکاوٹ اعصابی دباؤ میں تبدیل نہیں ہوتی۔اگر ذہنی دباؤ کی وجہ سے جسمانی تھکاوٹ ہو یا جسمانی تھکاوٹ کے ساتھ ذہنی دباؤ بھی ہو تو جسم میں بھی کمزوری پیدا ہونے لگتی ہے۔نیند نہیں آتی۔ہر وقت فکر اور پریشانی لاحق رہتی ہے جس کی وجہ سے سر درد ہو جاتا ہے۔چکر متلی اور قے کا رجحان ہوتا ہے۔حرکت سے تکلیف بڑھتی ہے۔چلتے ہوئے جھٹکا لگ جائے تو حالت ابتر ہو جاتی ہے۔ایسے مریض کی علامات میں سفر کے دوران اضافہ ہو جاتا