ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 269
کیمومیلا 269 67 کیمومیلا CHAMOMILLA کیمومیلا ایک ایسی بوٹی سے تیار کی جانے والی دوا ہے جو گندم اور مکئی کے کھیتوں میں اگتی ہے۔اسے مختلف بیماریوں کے علاج میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔خصوصا بچے کی پیدائش کے بعد رحم کی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے مفید ہے۔اکثر لوگ اس کی پتیوں کو بطور چائے بھی استعمال کرتے ہیں۔ہومیو پیتھی میں اس کے تازہ پودے کو پھولوں سمیت پیس کر الکحل میں ملا کر دوا تیار کی جاتی ہے۔یہ بہت حساس اورز و درنج بچوں کی دوا ہے جو بہت ضدی اور غصیلے ہوتے ہیں۔ذرا ذراسی بات پر ان کا پارہ آسمان پر چڑھ جاتا ہے۔بیمار ہو جا ئیں تو انہیں سنبھالنا مشکل ہوتا ہے۔جس طرح بھی بہلانے کی کوشش کریں غصہ کم نہیں ہوگا۔کوئی چیز مانگیں گے لیکن ملنے پر پھینک دیں گے۔کہیں جانا چاہیں تو وہاں پہنچ کر دھکے دیں گے کہ مجھے کیوں یہاں لائے ہو؟ غصہ کی حالت میں بدتمیز ہو جاتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کیمومیلا کا مریض واقعتا عام لوگوں کی نسبت تکلیف کو زیادہ محسوس کرتا ہے۔اس کی بیماریاں اعصاب اور جذبات سے تعلق رکھتی ہیں۔یہ بے انتہا حساس لوگوں کی دوا ہے جو بظاہر بد خلق بھی ہوں لیکن اندرونی طور پر بے حد حساس ہوتے ہیں۔خاموش رہتے ہیں لیکن معمولی سی بات پر بھی ایک دم غصہ میں آ جاتے ہیں، اعصابی تناؤ پیدا ہو جاتا ہے۔بظاہر بہت خاموش اور ست رو دکھائی دیتے ہیں۔ایسے مریض کو کیمو میلا اونچی طاقت میں فوری فائدہ پہنچاتی ہے۔ایک تو احساسات اعتدال پر آ جاتے ہیں، دوسرے باقی دواؤں کو کام کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ مریض پر کوئی جنون سوار ہو تو جب