ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 263
کاسٹیکم 263 65 کاسٹیکم CAUSTICUM کاسٹیکم ایک بہت گہرا اثر رکھنے والی دوا ہے جو عام روز مرہ کی بیماریوں میں بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔اسے عموماً فوری علاج کے لئے اور عضلاتی فالج خصوصاً لقوہ کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے حالانکہ وہ امراض بہت ہیں جن میں کاسٹیکم مفید ہے۔کاسٹیکم کے اکثر امراض آہستہ آہستہ بڑھتے ہیں۔اگر سردی لگنے کی وجہ سے فالج ہو جائے تو سمجھا جاتا ہے کہ اچانک ہو گیا ہے لیکن دراصل یہ سردی چند دن پہلے لگتی ہے اور رفتہ رفتہ جسم میں بے چینی، کمزوری اور تھکاوٹ کا احساس ہونے لگتا ہے پھر فالج کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔اچانک فالج کا مزاج ا یکونائٹ میں پایا جاتا ہے۔کاسٹیکم میں دو تین دن پہلے یا کم از کم چوبیس گھنٹے پہلے سردی لگنے سے اس کے بداثرات آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنا کر بیماری کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ایسے مریضوں میں جہاں خوف وجہ نہ ہو بلکہ ہکلانے کا آغاز زبان کے جزوی فالج سے ہوا ہو کا سٹیکم بہترین علاج ہے۔اس فالج کے نتیجہ میں اگر بچہ ایک دفعہ ہکلانا شروع کر دے تو خوف بھی آخر ساتھ شامل ہو جاتا ہے۔ایسے موقع پر اگر سٹرامونیم کے ساتھ کاسٹیکم ملا کر دی جائے تو فالج کا اثر بہت جلد زائل ہونے لگتا ہے۔کاسٹیکم کی بیماریوں میں اعصاب پر ایسا اثر ہوتا ہے جو اعضاء کا مستقل حصہ بن جاتا ہے۔گلٹیاں سخت ہونے لگتی ہیں۔اگر فالج کا بہت لمبا اثر ہوتو اعضاء سخت ہوکر اکڑ جاتے ہیں۔اگر دیگر علامات بھی کاسٹیکم کی ہوں تو یہ بہترین علاج ہے۔ہسٹریا بھی آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور اس کے دوروں میں رفتہ رفتہ شدت پیدا ہونے لگتی ہے یہاں تک کہ شیخ شروع ہو جاتا ہے۔کاسٹیکم کی علامات رکھنے والا مریض بہت