ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 226 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 226

226 کینیس انڈیکا یہ دوادی جائے تو فائدہ کا امکان ہے ورنہ یہ بیماری بڑھ جانے کے بعد کوئی دوا فائدہ نہیں دیتی۔وقت سے پہلے کپڑے پہنا کے رجحان کو ختم کرنے کے لئے کی نہیں اٹھ یا مفید ثابت ہو سکتی ہے۔نچلے دھڑ میں خصوصاً چلتے ہوئے ٹانگوں میں دردیں ہوں تو کینیس انڈیکا سے فائدہ ہوگا۔بازوؤں اور ہاتھوں میں کپکپاہٹ ہوتی ہے جو نچلے دھڑ تک جاتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ٹانگوں میں فالجی کیفیت بھی پائی جاتی ہے۔کینیس انڈیکا کی پہچان کرنے والی ایک علامت یہ ہے کہ مریض کو نیند آتی ہے لیکن وہ سو نہیں سکتا۔کینییس انڈیکا میں جلد کسی ہوئی اور تنی ہوئی ہوتی ہے۔یہ علامت او پیم میں بھی پائی جاتی ہے۔کی نیبس کی تکلیفیں صبح کے وقت، دائیں لیٹنے اور تمباکو وغیرہ قسم کے نشوں کے استعمال سے بڑھ جاتی ہیں۔تازہ ہوا اور آرام کرنے سے سکون محسوس ہوتا ہے۔نیند آتی ہے پر نہیں آتی۔طاقت: بالعموم 30 طاقت یا بہت اونچی