ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 223
کینیبس انڈیکا 223 54 کینییس انڈیکا CANNABIS INDICA کینییس انڈیکا ہندوستانی حشیش یعنی بھنگ کو کہتے ہیں۔یہ کوہ ہمالیہ کی وادیوں اور تبت کی سطح مرتفع پر اگتی ہے۔قدیم زمانہ سے آج تک اسے نشہ کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔جو لوگ بھنگ کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں وہ کسی اور ہی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔وہ گویا آسمانوں کی سیر کرتے ہیں، ان کے لئے وقت تھم جاتا ہے اور ایک لمحہ قبل کی باتیں بھی صدیوں پرانی معلوم ہوتی ہیں۔وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بیشگی کی زندگی میں داخل ہو گئے ہیں۔ہو میو پیتھی میں اس دوا کی جو علامتیں ظاہر ہوئی ہیں ان میں بھی اڑنے اور فضا میں لہرانے کا احساس بیان کیا جاتا ہے۔وقت ٹھہر جاتا ہے، گزرتا ہی نہیں۔اگر یہ کیفیت کسی عام آدمی کی ہو تو اس کی روز مرہ کی زندگی اجیرن ہو جائے۔تھوڑا سا کام کر کے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میں گھنٹوں سے کام کر رہا ہوں۔احساسات اور جذبات میں مبالغہ کی شدت پیدا ہو جاتی ہے۔سب اعضاء میں جوش ہوتا ہے جس کی وجہ سے بعض دفعہ ہاتھ پاؤں لرزنے لگتے ہیں اور بے حد کمزوری پیدا ہو جاتی ہے۔خون کا دوران دماغ کی طرف نہیں جاتا، چہرہ خون سے بھر جاتا ہے اور آنکھیں پتھرا جاتی ہیں۔اس بیماری کا نام Catalepsy ہے۔کینیبس Catalepsy میں بہت مفید ہے۔اس کی کئی علامتیں او پیم سے ملتی جلتی ہیں۔اوپیم بھی Catalepsy کی بہترین دوا ہے۔کینیبس میں جلد کی حس ختم ہو جاتی ہے۔مریض خیالات اور نظاروں سے مزے اٹھاتا ہے جبکہ ہائیوںمس اور سٹرامونیم کے نظارے خوفناک ہوتے ہیں جن سے مریض لطف اندوز نہیں ہوتا۔بھنگ پینے والے اپنے وجود کو دو حصوں میں تقسیم سمجھتے ہیں۔ایک ان کی ذاتی شخصیت ہوتی ہے اور دوسری کو وہ آسمانوں میں مقیم سمجھتے ہیں۔اسی وجہ سے اس کے اکثر