ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 207
207 کالکبیر یا فاس شروع ہو جاتی ہے۔لیٹنے سے آرام محسوس ہوتا ہے۔آواز بیٹھ جاتی ہے۔بائیں پھیپھڑے کے نچلے حصہ میں درد ہوتا ہے۔ہوا لگنے یا خنکی سے جوڑوں کا درد شروع ہو جاتا ہے۔خصوصاً کمر اور گردن میں اکڑاؤ پیدا ہو جاتا ہے۔سر بو جھل محسوس ہوتا ہے اور اعضاء سن ہو جاتے ہیں۔سردی یا موسم کی تبدیلی سے بیماریوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔سیڑھیاں چڑھتے ہوئے تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد دردمیں شروع ہو جاتی ہیں۔کچھ کھا پی لینے سے تکلیف میں افاقہ ہوتا ہے۔گرمی اور خشک موسم میں بیماری کم ہو جاتی ہے۔کسی صدمہ کے اثر سے یادداشت میں فرق پڑ جاتا ہے۔مریض کہیں اور جانے کی خواہش کرتا ہے تا تکلیف میں کمی ہو۔کلکیریا فاس میں سردرد بہت شدید ہوتا ہے۔سر گرم محسوس ہوتا ہے اور بالوں کی جڑوں میں درد ہوتا ہے۔گلے کے غدود سوج جاتے ہیں اور منہ کھولنے سے درد ہوتا ہے۔بچہ کے دانت نکالنے کے زمانے کی تکلیفوں کے لئے بھی یہ مفید ہے۔اس میں دانت بہت آہستہ بڑھتے ہیں اور کیڑا لگنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔بچوں میں ایک علامت یہ ہے کہ وہ سارا وقت دودھ پینا چاہتے ہیں اور پھر الٹی کر دیتے ہیں۔پیٹ میں شدید درد ہوتا ہے اور مروڑ اٹھتے ہیں۔سخت اجابت کے بعد خون بھی آنے لگتا ہے۔پھلوں کا جوس پینے سے اسہال جاری ہو جاتے ہیں جو سبزی مائل ہوتے ہیں۔پیشاب بہت آتا ہے جس کے ساتھ کمزوری ہو جاتی ہے۔گردوں کے مقام پر درد ہوتا ہے۔اگر بوجھ اٹھایا جائے تو کمر میں درد ہوتا ہے۔مددگار دوائیں روٹا۔ہیپر سلف طاقت بائیو کیمک 6x میں ہومیو پیتھک 30 سے سی۔ایم (CM) تک