ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page xxii of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page xxii

دیباچه 10 مدر ٹیچر (Mother Tincture) کہلاتا ہے۔کئی دواؤں کو مدرٹنکچر میں ہی استعمال کیا جاتا ہے۔مثلاً جگر کی بیماری میں کارڈس میر یانس (Cardaus Marianus) مدر (Cardaus Marianus) مدرنیچر ہی استعمال ہوتی ہے۔اگر اس کے آٹھ دس قطرے تھوڑے سے پانی میں گھول کر پلائی تو یہ دوا جگر کی بہت سی بیماریوں میں مفید ثابت ہوتی ہے۔آپ جب بھی کسی ہو میو دوا کے ساتھ Q لکھا ہوا پائیں تو وہ مدر ٹیچر ہی کا نشان ہوگا۔مدر ٹنکچر سے ہومیو دوا بنانے کا عام طریق یہ ہے کہ الکحل یا مقطر پانی (Distilled Water) کے 100 قطرے ایک شیشی میں ڈال لیں اس میں صرف ایک قطرہ کسی دوا کی مدر نگچر کا ڈال کر اس کا ڈھکنا بند کر کے دوبار زور دار جھٹکا دیں جس سے وہ قطرہ تمام محلول میں اچھی طرح گھل کر ایک جان ہو جائے۔جو دوا اس سے تیار ہوگی اس کو ایک پوٹینسی یا ایک طاقت کہیں گے۔مثلاً اگرا یکونائٹ مدرٹنکچر کا ایک قطرہ تقریباً 100 قطرے محلول میں ڈال کر دو چار زور دار جھٹکے دیں تو اسے ایکونائٹ 1“ کہیں گے۔اس ایکونائٹ 1 کی طاقت بڑھانا مقصود ہو تو پھر اس کا صرف ایک قطرہ کسی محلول کے تقریباً 100 قطروں میں ملا دیں اور زور دار جھٹکے دیں تو جو دوا تیار ہوگی اسے ایکونائٹ 2 کہیں گے۔ایکونائٹ 2 کا ایک قطرہ لے کر وہی عمل دہرائیں کہ محلول کے سو قطروں میں اسے ملا کر جھٹکے دیں تو ایکونائٹ 3 تیار ہو جائے گی۔اسی طرح 30 بار کریں توا یکونائٹ 30 طاقت تیار ہوگی۔ہم جو روز مرہ ہومیو دوائیں استعمال کرتے ہیں وہ اسی طرح بنائی جاتی ہیں اور ان کی طاقت کے ساتھ لفظ ”“ لکھا جاتا ہے۔”‘ کا صرف یہ مطلب ہے کہ دوا کی ہر پوٹینسی میں اس کی نچلی طاقت سے ایک قطرہ لے کر 100 قطرے محلول میں ملایا گیا ہے۔اگر ہر بار محلول کے 100 قطروں کی بجائے صرف دس قطرے لے کر ان میں مدد نیچر کا قطرہ ڈالیں اور اس عمل کو اسی طرح دہراتے رہیں تو ہر بار جو دوا تیار ہو گی اس کی طاقت کے سامنے ”D “ لکھا جائے گا۔”D “ اس کے عدد کو ظاہر کرتا ہے۔بائیو کیمک