ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 161 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 161

برائیونیا 161 41 برائیو نیا ایلیا BRYONIA ALBA برائیو نیا ایلبا جنگلی درختوں اور جھاڑیوں پر چڑھنے والی ایک خودرو بیل ہے جس کی جڑ نہایت زہریلی اور کڑوی ہوتی ہے۔اس کو پیس کر ہو میو پیتھی پوٹینسی میں دوا بنائی جاتی ہے۔برائیونیا کا انسانی جسم کے اکثر اہم اعضاء سے تعلق ہے۔جن میں پھیپھڑے، جگر اور دل شامل ہیں۔ان کی بیرونی جھلیوں پر برائیونیا زیادہ اثر انداز ہوتی ہے مگر جگر کے معاملہ میں زیادہ گہرا اثر رکھتی ہے۔اسی طرح بعض دفعہ پھیپھڑوں کی گہری بیماریوں مثلاً نمونیہ اور اس کے بداثرات میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے لیکن تپ دق اور دوسری لمبی چلنے والی بیماریوں میں برائیو نیا اکیلی فائدہ مند نہیں بلکہ دوسری زیادہ گہری دواؤں کی مددگار بن جاتی ہے۔برائیو نیا عضلات کے علاوہ انتڑیوں کی جھلیوں پر بھی اثر رکھتی ہے۔برائیو نیا کا مریض اکثر قبض کا شکار ہوتا ہے لیکن بعض دفعہ اسے سخت پیچش بھی شروع ہو جاتی ہے۔جس میں خون شامل ہوتا ہے۔خشکی کی وجہ سے انتڑیاں جگہ جگہ سے پھٹ جاتی ہیں اور سخت تکلیف دہ کھلی پیچش لگ جاتی ہے۔اگر مریض میں برائیو نیا سے ملتی جلتی علامات پائی جائیں تو پیچش میں یہ فوری اثر رکھنے والی دوا ہے۔بعض ہو میو پیتھک ڈاکٹر ز نے اپنی کتب میں برائیو نیا کے بارے میں یہ تاثر دیا ہے کہ یہ کمزور، ڈھیلے ڈھالے اور جلد تھک جانے والے عضلاتی ریشوں کی دوا ہے حالانکہ یہ درست نہیں۔برائیو نیا مضبوط ، طاقتور عضلاتی ریشوں کی بھی بہترین دوا ہے۔برائیونیا کے لئے ہر گز یہ شرط نہیں کہ ریشے کمزور ہوں گے تو یہ اثر کرے گی۔سارے جسم کے عضلات میں درد ملیریا کے بخار میں پیدا ہونے والے درد کے مشابہ ہوتا ہے۔یہ