ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 143 of 905

ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 143

بیلس 143 34 بیلس BELLIS PERENNIS بیلس ٹخنے کی موچ، پٹھوں کے درد اور چوٹ کے نتیجہ میں اجتماع خون کے لئے بہترین دوا ہے لیکن یہ آرنیکا اور روٹا کی طرح بہت کثرت سے استعمال نہیں ہوتی ، حالانکہ ان تکالیف میں یہ بہت اہم ہے۔ٹخنے کی موچ بہت تکلیف دہ چیز ہے اور زندگی بھر ٹھیک نہیں ہوتی لیکن بیلس دینے سے ٹخنے کا بہت پرانا درد بھی رفتہ رفتہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔بسا اوقات چلتے چلتے ٹخنے مڑ جاتے ہیں اور شدید درد ہوتا ہے۔آرنیکا سے وقتی فائدہ ہو جاتا ہے لیکن کچھ عرصہ کے بعد در دوبارہ ظاہر ہوتا ہے۔ایسی تکلیف کے دائمی ہونے کا رجحان بیلس کے استعمال سے ختم ہو جاتا ہے۔بیلس کی تکالیف ٹھنڈی ہوا سے شدت اختیار کر لیتی ہیں۔محنت کش کسانوں اور مزدوروں کی جسمانی تھکاوٹ اور درد کو دور کرنے کے لئے بیلس بہترین دوا ہے۔لمبے عرصہ کی مسلسل محنت کے نتیجہ میں جوڑ جواب دے جائیں تو بیلس دینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ایام حمل میں عورتوں کی ٹانگوں میں اکثر وریدیں یعنی نیلے خون کی رگیں (Vericose Viens) ابھر آتی ہیں۔اس تکلیف میں بیلس بہت اہم دوا ہے لیکن اکثر ہومیو پیتھ معالجین اسے بھلا دیتے ہیں اور دوسری دواؤں پر ہی توجہ دیتے ہیں۔پیٹ کی بیرونی دیواروں میں درد اور دکھن کے لئے بھی بیلس بہت مفید ہے۔رحم اور پیٹ کے پٹھوں میں درد ہوتا ہے اور بعض عورتیں بیٹھ کر اٹھنے میں تکلیف محسوس کرتی ہیں اور انہیں پکڑ کر اٹھانا پڑتا ہے۔ان کے لئے بھی یہ دوا مفید ہے۔بیلس کا ریڑھ کی ہڈی کے عضلات سے گہرا تعلق ہے۔عضلات میں کمزوری آجاتی ہے جس کی وجہ سے ہڈی کے مہرے ادھر ادھر مڑ جاتے ہیں۔ریڑھ کی ہڈی کے