ہومیوپیتھی یعنی علاج بالمثل — Page 131
برائیٹا کارب مفید ہوسکتی ہے۔131 ایک بچے کی ٹانگیں پولیو کے حملہ کی وجہ سے ٹیڑھی ہو گئی تھیں اسے سلفر اور برائیٹا کارب دی گئیں جن سے اتنا نمایاں فائدہ ہوا کہ وہ اب معمول کے مطابق زندگی گزار رہا ہے اگر چہ مکمل صحت نہیں ہے لیکن چلتا پھرتا ہے، حالانکہ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی یہ تکلیف بڑھتی جائے گی۔ہومیو پیتھک دوائیں دیکھنے میں معمولی لگتی ہیں مگر یہ بہت گہرے اور دور رس اثرات کی حامل ہوتی ہیں۔مددگار دوائیں : ڈلک مارا۔سلیشیا۔سورا ئینم دافع اثر دوائیں : کیمفر۔اینٹی مونیم ٹارٹ۔بیلاڈونا۔زنکم طاقت: 30 سے سی۔ایم (CM) تک