حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 51
51 ریز رو فنڈ تحریک کے لئے جدوجہد آپ کی جب اتنی عمر ہوئی جہاں سے خدام الاحمدیہ میں ایک خادم آغاز کرتا ہے تو آپ کو شروع ہی سے بعض غیر معمولی خدمات کی توفیق ملی۔چنانچہ ۱۹۲۷ء میں حضرت المصلح الموعود خلیفۃ المسیح الثانی نے تبلیغ اسلام اور مسلمانوں کی اقتصادی و سماجی ترقی و بہبود کے لئے ۲۵ لاکھ روپے کا ایک ریز رو فنڈ جاری فرمایا۔اس فنڈ کی وصولی کے سلسلہ میں آپ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں دوسرے احمدی طلباء کے دوش بدوش خدمت کا موقع ملا۔اس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی الم نے جلسہ سالانہ ۱۹۲۷ء منعقدہ قادیان کے موقعہ پر فرمایا۔اس سال چھٹیوں کے ایام میں ہمارے سکولوں کے طلباء ڈیڑھ ہزار روپیہ کے قریب چندہ اکٹھا کر کے لائے۔چندہ لانے والے طلباء میں میرا لڑکا ناصر احمد بھی تھا جو ایک سو چھتیں (۱۳۶) روپیہ لایا حالانکہ اسے کبھی اس سے پہلے دوسرے لوگوں سے چندہ لینے کا موقعہ نہیں ملا تھا۔۳۲ توسیع جلسہ گاہ کا کارنامہ ریز رو فنڈ تحریک کے لئے جدوجہد کے علاوہ آپ کے اس زمانے کی خدمات میں سے جلسہ سالانہ ۱۹۲۷ء کے موقع پر راتوں رات توسیع جلسہ گاہ کے سلسلہ میں ایک واقعہ ملتا ہے جس کا مشورہ بھی آپ نے ہی دیا تھا۔اس واقع کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے ایک مرتبہ فرمایا۔" ایک دفعہ جلسہ گاہ چھوٹی اور تنگ ہو گئی اور حضرت مصلح موعود شدید ناراض ہوئے تھے۔لوگ جلسہ گاہ میں سما نہیں سکتے تھے۔قادیان میں جلسہ گاہ کے چاروں طرف گیلریاں بنی ہوئی تھیں ان پر لوگ بیٹھتے تھے۔اینٹوں کی سیڑھیاں سی بنا کر ان پر لکڑی کی شہتیریاں رکھی جاتی