حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 600
549 وزیر صحت گیمبیا گیمبیا کے وزیر صحت و تعلیم و سماجی بہبود آنریبل الحاج گار باجا مپانے احمد یہ مسجد دار اسلام روز بل ماریشس میں ایک استقبالیہ تقریب میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا :۔" ہم سب اور بالخصوص یہ عاجز حضرت امام جماعت احمدیہ کا از حد شکر گزار ہے جب ۱۹۷۰ء میں حضرت خلیفۃ المسیح احمد یہ مشن کے معائنہ کی غرض سے اس ملک ( گیمبیا) میں تشریف لائے تو خاکسار اس وقت بھی ، تعلیم اور سماجی بہبود کا وزیر تھا اس حیثیت سے خاکسار کو حضرت خلیفہ المسیح سے بارہا ملاقات کرنے کا موقع ملا اور ایک دعوت کے موقع پر آپ کے شریک طعام ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا۔میں اس امر کا اظہار کرنے میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ حضرت خلیفۃ المسیح کی گیمبیا میں تشریف آوری ہمارے لئے بہت سود مند ثابت ہوئی۔یہ آپ کی وہاں تشریف آوری کا ہی ایک ثمرہ ہے کہ ہم خدمت خلق کے میدان میں جماعت احمدیہ کی عظیم رفاہی سرگرمیوں سے متمتع ہو رہے ہیں۔نہ صرف کور میں بلکہ سالکین ، گنجور ، سوما اور باتھرسٹ میں بھی احمدی ڈاکٹرز طبی خدمات بجا لانے میں مصروف ہیں۔باتھرسٹ میں ان کا ہسپتال میری رہائش گاہ سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔یہ سب وہ برکات ہیں جن کے ہم احمدی مسلمانوں کے جذبہ رواداری، عزم و استقلال اور ان کے قائدین کی نوازشات کی بدولت مورد ہوئے ہیں۔جماعت احمدیہ کی ان طبی خدمات کے جن سے غرباء متوسط طبقہ کے لوگ اور امراء سب مستفید ہو رہے ہیں ہم شکر گزار ہیں۔ہزاروں ہزار پونڈ کی رقوم جماعت احمدیہ کی طرف سے اس ملک میں خرچ کی جائیں گی۔اگر دیکھا جائے تو یہی حقیقی اسلام ہے (جس کا عملی نمونہ آج جماعت احمدیہ پیش کر رہی ہے ) ۲۔