حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 466 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 466

411 حضور" نے احمدی آرکیٹکٹس اور انجینئرز کی عالمی ایسوسی ایشن بنائی اور ان سے خطاب فرمایا۔اور اسی طرح احمدی سٹوڈنٹس کی ایسوسی ایشن سے بھی خطاب فرمایا حضور نے تعلیمی منصوبہ بندی کے سلسلہ میں اول آنے والے طلباء و طالبات کے لئے طلائی و نقرئی تمغہ جات دینے کا اعلان فرمایا تھا چنانچہ حضور نے اس سال اول آنے والے طلباء و طالبات کو تمغہ جات دیئے۔اس سلسلہ میں دو تقاریب منعقد ہو ئیں۔اس سال کینیڈا میں کیلگری کے مقام پر ۴۰ ایکٹر زمین مشن کے لئے خریدی گئی۔اوسلو (ناروے) میں مشن کا قیام بھی اسی سال عمل میں آیا جس کا ذکر گزر چکا ہے۔اس سال جاپان سے سہ ماہی رسالہ وائس آف اسلام" کا اجراء ہوا۔غرضیکہ دنیا کے اطراف و جوانب میں غیر معمولی وسعت پیدا ہوئی۔سترہواں سال (۱۹۸۱ء) ۱۹۸۱ء میں حضور" نے قصر خلافت (دار السلام النصرت) کی دو منزلہ بلڈنگ اور دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا اور فن تعمیر سے جو آپ کو لگاؤ تھا اس کا عملی اظہار اس طرح کیا کہ تعمیر کی نگرانی کرنے والے انجینئروں اور تعمیرات میں ذاتی دلچسپی لی اور عہد عثمانی کی یاد تازہ کر دی۔حضور نے امن عالم کے لئے دعاؤں اور صدقات کی تحریک فرمائی غانا میں حضور کی خواہش کے مطابق عید الاضحیٰ مکہ مکرمہ کی تاریخوں کے مطابق منائی گئی۔غلبہ اسلام کے دن قریب لانے کے لئے حضور نے ذہنی اخلاقی جسمانی اور روحانی ترقی کا منصوبہ جاری فرمایا۔جماعتی تنظیموں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے حضور نے مجلس توازن قائم فرمائی۔ناگویا (جاپان) میں اس سال پہلا اور ٹوکیو (جاپان) میں دوسرا یوم دعوت الی اللہ منایا گیا انگلستان میں یوم دعوت الی اللہ پر ۳۰ ہزار پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔