حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 445 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 445

390 عیسائیت کے خلاف روحانی جنگ کا فیصلہ افریقہ کی سر زمین پر ہو گا۔حضور نے اس سال نصرت جہاں سکیم کے لئے تمہیں (۳۰) ڈاکٹروں اور اسی (۸۰) اساتذہ کا مطالبہ فرمایا جس پر مخلصین جماعت نے والہانہ طور پر لبیک کہا۔اس سال سے ہی میڈیکل سنٹر اور سکول بننے شروع ہو گئے۔مغربی افریقہ میں دورہ کے دوران حضور” نے مسجد اجیو اوڈے (نائیجیریا) کی تعمیر شدہ تیسری مسجد کا افتتاح فرمایا جس کا سارا خرچ ایک احمدی خاتون الحاجہ فاطمہ نے برداشت کیا تھا۔گھانا کے دارالحکومت اکرا میں ایک مسجد کا سنگ بنیاد رکھا، گھانا کے شہر ٹیچی مان میں نئی تعمیر شدہ ایک مسجد کا افتتاح فرمایا اور ایک اور مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔گیمبیا کے دارالحکومت باتھرسٹ کے مضافات میں حضور نے ایک نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔سیرالیون کے شہر فری ٹاؤن کے مضافات میں کسٹر نامی مقام پر ایک نئی مسجد کا افتتاح فرمایا اور جماعت کے ایک سابق مبلغ کے نام پر اس مسجد کا نام "مسجد نذیر علی" رکھا سیرالیون میں بو کے مقام پر حضور نے مرکزی احمدیہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔اس کے علاوہ اس سال تنزانیہ کے شہر مورد گورو میں وہاں کے مبلغ انچارج نے ایک نئی مسجد کا افتتاح کیا۔ہندوستان میں چنته کنٹہ کے مقام پر "مسجد فضل عمر “ کا صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔۱۹۷۰ء میں احمدیہ مشن ہاؤس کماسی (گھانا) کا افتتاح ہوا نیز احمدیہ مشن ٹیچی مان (گھانا) کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس سال ورلڈ احمدیہ میڈیکل ایسویسی ایشن کا قیام عمل میں آیا جس کے پہلے صد صدر حضور کی منظوری سے کرنل ڈاکٹر عطاء اللہ صاحب مقرر ہوئے۔۱۹۶۹ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔اس سال سورۃ بقرہ کی جن آیات کی تفسیر حضرت مسیح موعود کی کتب سے مل سکی اسے مرتب کروا کر شائع کیا گیا۔