حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 443
388 سائنس بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا، جس کے نتیجہ میں جامعہ نصرت برائے خواتین ربوہ ڈگری کالج میں سائنس کی کلاسیں جاری ہو ئیں۔اس سال اللہ تعالیٰ کا ایک نشان یہ ظاہر ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی اور جماعت کے ممتاز فرد حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس کے صدر مقرر ہوئے۔(۱۹۷۳ء میں آپ نے عالمی انصاف کی عدالت سے ریٹائرمنٹ لے کر اللہ تعالٰی کی راہ میں زندگی وقف کر دی) ۱۹۷۰ء میں حضور نے یورپ اور مغربی افریقہ کا دورہ فرمایا۔یہ حضور کا دوسرا غیر ملکی اور مغربی افریقہ کا پہلا دورہ تھا۔حضور نے سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورک میں مسجد محمود " کا افتتاح فرمایا۔اسی طرح حضور نے انگلستان کے علاوہ مغربی جرمنی اور سپین کا بھی دورہ فرمایا۔جہاں حضور نے مسجد کے حصول کے لئے تڑپ کر دعا کی، حضور کو الہام ہوا وَ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا ( یعنی اور جو کوئی اللہ پر توکل کرتا ہے وہ یعنی اللہ اس کے لئے کافی ہے۔اللہ تعالیٰ یقیناً اپنے مقصد کو پورا کر کے چھوڑتا ہے اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا اندازہ مقرر کر چھوڑا ہے) دراصل اس الہام میں حضور کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا کہ چین میں اپنی مسجد کے حصول کے لئے ابھی کچھ دیر لگے گی۔حضور نے سپین کے سربراہ جنرل فرینکو کو خط بھی لکھا جس میں اسے طلیطلہ (Toledo) کے قریب ایک ویران مسجد عارضی طور پر نمازیں پڑھنے کے لئے دینے کے لئے کہا تاہم پادریوں کے شوہر کی وجہ سے وہ مسجد نہ مل سکی۔حضور نے مغربی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونے سے پہلے فرمایا:۔" اللہ کے نام سے اور اسی پر بھروسہ کرتے ہوئے انشاء اللہ کل صبح مغربی افریقہ کے دورہ پر روانہ ہوں گا۔۔۔۔۔ان اقوام کے پاس جاؤں گا جو صدیوں سے مظلوم رہی ہیں، جو صدیوں سے حضرت نبی اکرم میر کے ایک روحانی فرزند مهدی مسعود کے انتظار میں رہی ہیں اور جن میں استثنائی افراد کے علاوہ کسی کو بھی حضرت مسیح موعود و مہدی معہود کی