حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 442 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 442

387 ساتھ پہلی مرتبہ شائع ہوئی۔سپرانٹو زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ پہلی مرتبہ جماعت نے ہالینڈ سے شائع کیا۔انگریزی تفسیر القرآن پانچ جلدوں میں حضرت مصلح موعود کے دور خلافت میں ۱۹۶۳ء میں شائع ہوئی تھی۔اس تفسیر کا خلاصہ ایک جلد میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے دور میں ۱۹۶۹ء میں شائع ہوا۔اس کے علاوہ 1979 ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیات زبانی یاد کرنے کی تحریک فرمائی جس میں ایک حکمت یہ تھی کہ جماعت کے افراز کو مومن کافر اور منافق میں جو فرق ہے اس کا عرفان حاصل ہو جائے۔اس سال یورپ میں سکنڈے نیوین ممالک کے مبلغ انچارج سید کمال یوسف صاحب نے آئس لینڈ کا دورہ کیا اور اس طرح آئس لینڈ کے ملک میں احمدیت کا پیغام پہنچا۔مغربی افریقہ کے ملک لائبیریا کے علاقہ کیپ ماؤنٹ میں جماعت کا پہلا پرائمری سکول جاری ہوا۔1949ء میں حضور نے اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور فلسفہ پر متعدد خطبات ارشاد فرمائے ، حضور نے اس دقیق مضمون کو بڑی شرح وبسط کے ساتھ بیان فرمایا۔اور ثابت کیا کہ دنیا کا کوئی اور اقتصادی نظام نفع رسانی میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا اسلام نے تمام انسانوں کے حقوق کی مکمل حفاظت کی ہے۔A اسی سال ہندوستان میں مسجد احمد یہ تیمو گہ کا افتتاح ہوا۔مجلس انصار الله مرکز یہ ربوہ کے اجتماع پر حضور نے "خلافت اور مجددیت" پر ایک نهایت علمی خطاب فرمایا :- چھٹا سال (۱۹۷۰ء) ۱۹۷۰ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے خلافت لائبریری ربوہ کا سنگ بنیاد رکھا جو فضل عمر فاؤنڈیشن کے فنڈز سے تعمیر کی گئی۔اسی طرح حضور نے جامعہ نصرت کے