حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 441 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 441

386 جماعت کے لئے کم از کم دو سو (۲۰۰) مرتبہ ۱۵ سال سے ۲۵ سال تک کے لئے کم از کم سو (۱۰۰) مرتبہ ء سے ۱۵ سال کے لئے کم از کم ۳۳ مرتبہ اور بہت چھوٹے بچوں کے لئے جو ابھی بولنا شروع کرتے ہیں ۳ مرتبہ یہ دعائیں کرنے کا ارشاد فرمایا۔اس سال کینیڈا میں باقاعدہ جماعت کا قیام ہوا گوٹن برگ (سویڈن) سے رسالہ ایکٹو اسلام " جاری ہوا۔۱۹۶۸ء کا جلسہ سالانہ ربوہ اپنی مقررہ تاریخ پر دسمبر ۱۹۶۸ء میں ہوا اس جلسہ پر پہلی مرتبہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کا کھانا پکانے کے لئے ایندھن کے طور پر سوئی گیس استعمال کی گئی۔اب تک حضور مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے صدر چلے آ رہے تھے حضور نے اکتوبر ۱۹۶۸ء میں اپنی جگہ صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کو صدر مقرر فرمایا۔چودہ سو سالہ جشن نزول قرآن" کے موقع پر حضور کی اجازت سے احمدیہ " دار المطالعہ کراچی میں قرآن کریم کے تراجم کی نمائش ہوئی۔۱۹۲۸ء میں ہی ڈچ ترجمہ قرآن کریم کا دوسرا ایڈیشن پاکستان سے شائع ہوا۔پانچواں سال (۱۹۶۹ء) ۱۹۲۸ء میں تسبیح و تحمید درود شریف اور استغفار کی جو تحریک حضور نے فرمائی تھی۔اگلے سال ۱۹۶۹ء میں حضور نے ان دعاؤں کے ساتھ دو اور دعاؤں کا اضافہ فرمایا جن میں سے ایک دعا قرآن کریم کی اور دوسری حضرت مسیح موعود کی الہامی دعا ہے قرآنی دعا یہ ہے رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ (البقره: ۲۵۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی الہامی دعا یہ ہے رَبِّ كُلِّ شَيْءٍ حَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي 1969ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر سورۃ فاتحہ اردو ترجمہ کے