حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 437
382 پہلا سال (۱۹۶۵ء) حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ۸ نومبر ۱۹۶۵ء میں رات دس بجے مسند خلافت پر متمکن ہوئے تھے۔اس سال جلسہ سالانہ پر حضور نے حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کے جاری کردہ کاموں کی تکمیل کے لئے فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کا اعلان فرمایا اور ۲۵ لاکھ روپے کا مطالبہ فرمایا جس پر جماعت نے والہانہ طور پر لبیک کہا۔اس منصوبہ کے تحت بعض بنیادی نوعیت کے کام سر انجام دیئے گئے جن کا حضور نے اپنے لائحہ عمل میں ذکر فرمایا تھا اس سال ساؤتھ آل (انگلستان) میں ایک مکان خریدا گیا جسے بطور مسجد استعمال کیا گیا۔لندن مشن سے رسالہ ”دی مسلم ہیرالڈ " جاری کیا گیا۔" K دو سرا سال (۱۹۶۶ء) ۱۹۶۶ء کے شروع میں ہی حضور نے جماعت کی تربیت اور قرآن کریم کے سیکھنے سکھانے کے لئے تحریک تعلیم القرآن" کا اعلان فرمایا اور تحریک وقف عارضی" جاری فرمائی اور سال کے دوران تقریباً تین ماہ مسلسل قرآن کریم کی عظمت اور اس کی بے نظیر تعلیمات پر مشتمل خطبات جمعہ ارشاد فرمائے جو بعد ازاں انوار قرآنی" کے عنوان سے شائع ہوئے۔اس سال اشاعت قرآن کے سلسلہ میں پہلا قدم یہ اٹھایا گیا کہ حضرت مصلح موعود کا با محاورہ اردو ترجمہ قرآن " تفسیر صغیر" شائع ہوا جو ایک عرصہ سے نایاب ہو چکا تھا۔خدمت قرآن کے سلسلہ میں حضور نے حضرت مسیح موعود کے اس چیلنج کا اعادہ فرمایا جو حضرت مسیح موعود نے عیسائیوں کو توریت اور انجیل سے قرآن کریم کی پہلی چھوٹی سی سورۃ سورۃ فاتحہ" کے مقابلہ پر حقائق و معارف بیان کرنے کے سلسلہ میں دیا تھا۔حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقرر کردہ انعامی رقم پانچ سو روپے سے بڑھا کر پچاس ہزار روپے کر دی۔اس سال سکنڈے نیوین ممالک میں سے " کوپن ہیگن " (ڈنمارک) میں جماعت "