حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 351 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 351

336 ہے۔چنانچہ آج سے کوئی آٹھ نو سال پہلے جس وقت کوئی پچاس ساٹھ ہزار مہمانوں کو ہم کھانا کھلاتے تھے اور میں افسر جلسہ سالانہ تھا تو لائل پور کی ایک جماعت نے ٹھیک آٹھ بجے حضرت مصلح موعود ی اللہ کی خدمت میں میری یہ شکایت لکھی کہ آٹھ بج گئے ہیں اور ہمیں ابھی تک کھانا نہیں ملا۔میں بڑا خوش ہوا۔میرے سامنے وہ پرانے واقعات آگئے کہ کجا وہ زمانہ کہ رات کے گیارہ بج جاتے تھے اور ہم کھانا کھلانے سے فارغ نہیں ہو سکتے تھے یا اب خدا کے فضل سے یہ زمانہ آگیا کہ اس سے پانچ چھ گنا زیادہ کھانا کھانے والوں کی تعداد ہے اور آٹھ بجے ہی مہمانوں کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ہماری کے اندر کوئی خرابی پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کھانا ا نہیں ملا۔حالانکہ اس وقت رات کے گیارہ بج جاتے تھے اور مہمانوں کو یہ احساس پیدا نہیں ہو تا تھا کہ دیر ہو گئی ہے۔بیدار مغزی کا ایک واقعہ ه جلسہ سالانہ کے موقع پر جس محنت اور بیدار مغزی سے آپ کام کرتے تھے محترم ملک محمد عبد اللہ صاحب اس کا ذکر کرتے ہوئے ایک واقعہ یوں بیان کرتے ہیں:۔" آپ کی ایک نہایت عمدہ صفت یہ بھی تھی کہ آپ اپنے ارد گرد کے حالات سے اچھی طرح واقف رہتے تھے۔ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے ایام تھے۔آپ رات دن جلسہ کے انتظامات کی دیکھ بھال اور نگرانی میں مصروف رہتے تھے۔مکرم قاضی عبدالرحمان صاحب سپرنٹنڈنٹ تعلیم الاسلام کالج اور خاکسار اکثر آپ کے ہمراہ ہوتے تھے۔آپ کے پاس ان دنوں ایک سیاہ رنگ کی چھوٹی کار ہوتی تھی جسے عام طور پر آپ خود ہی ڈرائیو فرمایا کرتے تھے۔اس کار میں آپ جلسہ سالانہ کے انتظامات کی نگرانی کر کے نصف شب کے قریب اپنی کو ٹھی میں واپس آ