حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 333 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 333

318 جسے چھوٹا بچہ بھی پڑھ سکے جماعت کے بچوں کے ہاتھ میں آسکے۔آپ ہمارے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کام کے سر انجام دینے کی ہمیں عطا فرمائے۔۔۔۔۔۔ایک اور تجویز بڑی ہی اہم یہ پیش کی گئی ہے کہ مساجد کی طرف جماعت کو توجہ دینی چاہئے۔اس سلسلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک اقتباس دوستوں کو سنانا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔حضور نے فرمایا:۔اس وقت ہماری جماعت کو مساجد کی بڑی ضرورت ہے۔یہ خانہ خدا ہوتا ہے جس گاؤں یا شہر میں ہماری جماعت کی مسجد قائم ہو گی تو سمجھو کہ جماعت کی ترقی کی بنیاد پڑ گئی اور اگر کوئی ایسا گاؤں یا شہر ہو جہاں مسلمان کم ہوں یا نہ ہوں اور وہاں اسلام کی ترقی کرنی ہو تو وہاں ایک مسجد بنا دینی چاہئے پھر خود مسلمانوں کو کھینچ لائے گا لیکن شرط یہ ہے کہ قیام مسجد کی نیت میں اخلاص ہو۔محض اللہ اسے کیا جائے نفسانی ce اغراض یا کسی شہرت کو ہرگز دخل نہ ہو تب خدا برکت دے گا۔۵۲ پھر حضور فرماتے ہیں:۔مجھے " یہ ضروری نہیں کہ مسجد مرصع اور پکی عمارت کی ہو" پر یہ تاثر ہے کہ ہر جگہ نہیں لیکن بعض جگہ یہ سمجھا جانے لگا ہے اور بعض دوستوں کو غلط فہمی ہوئی ہے کہ مسجد ان کی ضرورت ان کی استطاعت سے بھی زیادہ بڑی اور زیادہ شاندار ہونی چاہئے مسجد کی اینٹیں ہماری شان بلند نہیں کرتیں وہ تقومی ہماری شان بلند کرتا ہے جس تقویٰ کی بنیاد پر مسجد کی دیواریں اٹھائی جاتی ہیں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ ارشاد بھی یاد رکھنے کے قابل ہے۔” یہ ضروری نہیں کہ مسجد مرصع اور پکی عمارت کی ہو بلکہ صرف زمین روک لینی چاہئے اور وہاں مسجد کی حد بندی کر دینی چاہئے اور