حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 109 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 109

94 (۱۳) مومن بزدل نہیں ہوتا مومن بزدل نہیں ہوتا۔عزیزوں کی جدائی شاق ہوتی ہے۔مگر تم مومن بنو اور ان کی جدائی تمہاری ہمت کو پست نہ کرے نہ کام میں روک ہو۔صحیح بات قبول کرو اور غلط رد کر دو (۱۴) لوگ عام طور پر لفظ رہتے ہیں اور ناموں سے مرعوب ہوتے ہیں تم اصطلاحوں سے نہ ڈرو لفظ مت رٹو بلکہ مطلب کو سمجھنے کی کوشش کرو۔اور جو صحیح بات ہو اسے قبول کرو جو غلط ہو اسے رد کر دو صرف اس لئے تسلیم نہ کرو کہ کورس میں لکھی ہے۔یا کسی بڑے آدمی نے اس کی تصدیق کی ہے۔(10) سب عزت احمدیت میں ہے اس وقت سب عزت احمدیت میں ہے۔پس احمدیت کے چھوٹے سے چھوٹے کام کو دنیا کی ہر عزت سے مقدم سمجھو۔اگر اس میں کو تاہی ہوئی تو تم اپنی عاقبت بگاڑ لو گے۔(۱۶) زندگی کا پانی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں، میری تحریروں اور اخبارات سلسلہ کے پڑھنے کی عادت ڈالو کہ ان میں زندگی کا پانی ہے۔