حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 709 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 709

659 ہے۔۹۔سکنڈے نیوین ممالک کے دورہ کے دوران بھی حضور نے ان ممالک میں اپنی تحریک کا پرچار کیا۔سویڈن میں گوٹن برگ کے مقام پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔" میرا مشن یہ ہے اور میں یہاں کے لوگوں کے دلوں میں یہ بات بٹھانا چاہتا ہوں کہ ان کے مسائل کا حل اس امر میں مضمر ہے کہ وہ نوع انسان سے محبت کرنا سیکھیں۔۔۔۔میں یقین رکھتا ہوں کہ محبت اور پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ ایک دن ہم اسلام تمہارے دل جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس دن ہم تمہیں یہ یقین دلا دیں گے کہ ہم جو کچھ تمہارے سامنے پیش کر رہے ہیں وہ اس سے جو پہلے تمہارے پاس ہے بہتر ہے تو تم اسلام کو قبول کئے بغیر اور اسلام کی آغوش میں آئے بغیر نہ رہو گے " et کے لئے ناروے میں اوسلو کے مقام پر مسجد نور کا افتتاح فرما کر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :۔برا "میرا ایک مشن ہے جسے پورا کرنے کے لئے میں مختلف ملکوں میں کا دورہ کر رہا ہوں اور اس سلسلہ میں یہاں بھی آیا ہوں۔یہ آپ جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا دو کیمپوں میں بٹی ہوئی ہے۔ان دونوں بڑی طاقتوں نے سوچا تھا کہ اگر ہم انتہائی مہلک ہتھیاروں کے اپنے پاس انبار لگالیں گے تو اس سے دنیا میں قیام امن میں بہت مدد ملے گی۔قیام امن کی اس انوکھی کوشش میں وہ ناکام ہو چکے ہیں۔میں کہتا ہوں کہ امن اسلام کے لازوال اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے انسانوں کو باہم ایک دوسرے سے محبت کرنے کی دینے سے قائم ہو گا اسی لئے میں محبت کا سفیر بن کر یہاں آیا ہوں ایک افریقہ میں جو قومیں ہمیشہ سے محبت سے محروم چلی آ رہی تھیں اور دنیا کی