حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 613 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 613

562 نظر ثانی کرے تب وہ چھپ سکتا ہے۔۔۔۔۔۔پھر چینی زبان ہے اس میں قرآن کریم کا ترجمہ ضروری ہے اسی طرح اٹالین ، سپینش، افریقہ میں ہاؤ سا زبان میں ہمارا ترجمہ قرآن کریم مختصر نوٹوں کے ساتھ شائع ہونا چاہئے۔اس کے علاوہ۔۔۔۔۔دو ایسی زبانیں جو مغربی افریقہ کے بڑے علاقوں میں بولی جانے والی ہوں ان میں بھی ترجمہ ہونا چاہئے۔مشرقی افریقہ میں ہمیں یہ سہولت میسر آ گئی کہ سواحیلی زبان مختلف علاقوں کی سانجھی زبان تھی۔۔۔۔۔لیکن مغربی افریقہ کا یہ حال نہیں۔۔۔۔بہر حال ہاؤ سا سمیت افریقہ کی تین زبانوں میں تراجم ہونے چاہئیں۔اسی طرح یوگو سلاویہ کی زبان میں تفسیری نوٹوں کے ساتھ ترجمہ کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ۔۔۔آج کل کے حالات کے لحاظ سے یہ بہت ضروری ہو گیا ہے کہ ہم قرآن کریم کی عربی تفسیر شائع کریں۔۔۔۔۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ بشارت دی ہے کہ اہل مکہ فوج در فوج اللہ کی اس جماعت میں داخل ہوں گے۔آج نہیں تو کل لوگوں نے احمدیت کی طرف ضرور آنا ہے۔اسی طرح ہمیں فارسی زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ اور تفسیر شائع کرنی چاہئے اور وہ اس لئے کہ جس طرح ایک بہت بڑے علاقے میں مادری زبان کے طور پر عربی بولی جاتی ہے اسی طرح ایک بہت بڑے علاقے میں فارسی بھی مادری زبان کے طور پر بولی جاتی ہے۔دوسرے اس لئے بھی کہ ایران میں اکثریت شیعوں کی ہے اور چونکہ دوسروں کی نسبت شیعوں کا امام مہدی سے زیادہ تعلق ہے اور اسی لئے ان کی کتب میں امام مہدی کا نقشہ دوسرے فرقوں کی نسبت زیادہ صحیح کھینچا گیا ہے۔ایک دو جگہ ان کو مسئلہ سمجھ نہیں آیا۔اگر ہم دو تین الجھی ہوئی باتیں ان کو سمجھا دیں تو میں سمجھتا ہوں کہ شیعہ اصحاب ہم سے بہت