حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 578
527 مغربی افریقہ میں سکول اور ہسپتال کھولنے کے لئے نصرت جہاں لیپ فارورڈ پروگرام نصرت جہاں سکیم کا عظیم الشان القاء حضور ۴۔اپریل ۱۹۷۰ء کو یورپ اور مغربی افریقہ کے دورہ پر تشریف لے گئے اور ۸ جون ۱۹۷۰ء کو واپس تشریف لے آئے۔اس دوران حضور ۱۱۔اپریل سے ۱۴ مئی تک مغربی افریقہ کے تاریخی دورہ پر رہے۔دورے پر روانہ ہونے سے قبل حضور نے فرمایا:۔" اللہ کے نام سے اور اس پر بھروسہ کرتے ہوئے انشاء اللہ کل صبح مغربی افریقہ کے دورہ پر روانہ ہو رہا ہوں۔۔۔۔۔ان اقوام کے پاس جاؤں گا جو صدیوں سے مظلوم رہی ہیں۔جو صدیوں سے حضرت نبی اکرم میل یا اللہ ملک کے ایک عظیم روحانی فرزند مهدی موعود کے انتظار میں رہی ہیں اور جن میں استثنائی افراد کے علاوہ کسی کو بھی حضرت مسیح موعود و مہدی معہود کی زیارت نصیب نہیں ہوئی۔پھر ان کے دلوں میں یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ آپ کے خلفاء میں سے کوئی خلیفہ ان تک پہنچے اور وہ خَلِيفَةٌ مِنْ خُلَفَائِہ کی زیارت سے اپنی آنکھوں کو ٹھنڈا کریں۔۔۔۔۔صدیوں کے انتظار کے بعد اللہ تعالیٰ نے چاہا تو انہیں یہ موقع نصیب ہو گا۔۔۔۔اسی کے سہارے اور اسی پر توکل کرتے ہوئے اس یقین کے ساتھ میں اس سفر پر جا رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کرے گا کہ اسلام کے غلبہ کے دن جلد سے جلد آجائیں۔اس دورہ کے دوران جبکہ حضور گیمبیا کے ملک میں مقیم تھے۔حضور کو ان