حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 563 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 563

512 تحمیل کے لئے حضور نے اپنے دور خلافت میں کئی عظیم الشان تحریکات جاری فرمائیں جن میں سے تین اہم تحریکات یہ ہیں:۔(1) فضل عمر فاؤنڈیشن (2) نصرت جہاں لیپ فارورڈ پروگرام (۳) صد سالہ احمدیہ جو بلی منصوب 33 حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " کی پہلی بابرکت تحریک فضل عمر فاؤنڈیشن تحریک کا پس منظر ۱۹۶۵ء کے تاریخی جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے ارشاد کی تعمیل میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب حج عالمی عدالت نے 19دسمبر کو احباب کے سامنے حضرت مصلح موعود کے بے مثال کارناموں اور عظیم الشان ان گنت احسانوں کی یادگار کے طور پر ۲۵ لاکھ روپے کا ایک فنڈ قائم کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ کر رقوم پیش کرنے کی تحریک کی " " فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک کا اعلان حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے اپنے اختتامی خطاب میں ۲۱ دسمبر ۱۹۶۵ء کو فرمایا:۔" کل مخدومی و محترمی چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے احباب رقم جماعت کی خدمت میں حضرت مصلح موعود کی یاد میں ایک فنڈ قائم کرنے کی تحریک کی تھی اب مشورہ کے بعد اس فنڈ کا نام ”فضل عمر فاؤنڈیشن تجویز ہوا ہے۔اس فنڈ سے بعض ایسے کام لئے جائیں گے جن سے حضرت مصلح موعود کو خاص دلچسپی تھی اس میں شک نہیں کہ موجودہ شکل میں صدر