حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 539
486 منصوبوں کا اور وہاں پر ایک اعلیٰ قسم کا پریس قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے اور اس غرض سے یورپ کے مختلف مشنوں اور وہاں کے احباب سے براہ راست مشورہ ہو سکے ۵۴ اس سفر کے دوران زیورک میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں حضور نے اشاعت قرآن کے عزم کا اعلان ان الفاظ میں فرمایا :۔ہمارا مطمح نظر خدمت خلق ہے نہ کہ روپیہ کمانا۔حضرت مہدی علیه السلام آنحضرت میں ایم ایل ایلام کے عظیم روحانی فرزند ہیں جو آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق مبعوث ہوئے۔اس زمانہ میں اور بھی مسلمان ہیں لیکن یہ ہماری جماعت ہے جو تبلیغ اسلام اور اشاعت قرآن کا بیٹا اٹھائے ہوئے ہے۔ہماری مساعی کے نتائج ہماری کوششوں کے مقابلہ میں بدرجہا زیادہ اور بلند ہیں۔دراصل ہماری کامیابی کا منبع ہماری کوششیں نہیں ہیں بلکہ ان کا منبع اللہ تعالی کی ذات اور اس کا فضل ہے ۵۵ ۱۹۷۳ء کے دورہ یورپ سے واپس آکر دسمبر میں حضور نے صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔"سو زبانوں میں لٹریچر پیدا کرنا اور اس کی تقسیم کا انتظام کرنا یہ اس منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے اور اس لٹریچر کو تقسیم کرنے کا ایک دوسرا پہلو جو ہے وہ دو ورقہ اشتہارات ہیں۔اس طریق سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے اس لئے ضروری ہے کہ آفسیٹ Off Set کے دو چھوٹے پرلیں۔۔۔۔۔۔افریقہ کے لئے اور ایک ان سے ذرا بڑا انگلستان ہمیں مفت دے رہا ہے۔۔۔۔آہستہ آہستہ ہر ملک میں اس قسم کے چھوٹے اور بڑے عمدہ پریس لگائے جائیں گے۔۔۔اس وقت دنیا کے حالات کچھ ایسے ہیں کہ کبھی کچھ ہوتا ہے اور کبھی کچھ ہوتا ہے۔کچھ پتہ نہیں لگ رہا کہ۔۔۔۔۔اونٹ