حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 490 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 490

435 ہے کہ جس کا کوئی عزیز فوت ہو جائے تو اس کو یقین نہیں آتا کہ اس کا وہ عزیز اس سے جدا ہو چکا ہے، مجھے بھی یقین نہیں آتا میں سمجھتا ہوں کہ شائد میں خواب دیکھ رہا ہوں یہ کیا ہوا۔جس کو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے ڈھال بنایا تھا اس ڈھال کو اس نے ہم سے لے لیا اور اس نے مجھے آگے کر دیا۔میں بہت ہی کمزور ہوں بلکہ کچھ بھی نہیں۔۔۔۔آج دنیا آپ کو بھی کمزور سمجھتی ہے اور مجھے بھی بہت ہی کمزور سمجھتی ہے لیکن ایک دن آئے گا کہ لوگ حیران ہوں گے اور وہ دیکھ لیں گے کہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلہ میں کتنی بڑی طاقت تھی دنیا انشاء اللہ یہ نظارے دیکھے گی۔۔۔۔" اور حضور کے زمانہ خلافت میں تربیت اور تبلیغ میں جو غیر معمولی وسعت پیدا ہوئی اس کا ذکر کرتے ہوئے اپنی خلافت کے آخری جلسہ سالانہ پر تقریر کرتے ہوئے حضور نے ۲۷ دسمبر ۱۹۸۱ء کو فرمایا:۔” میں تو حیران ہوں اور حیرت میں گم ہوں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ خدا تعالیٰ کی عظمت میرے اس زمانہ میں اس بات سے ثابت ہوئی کہ میرے جیسے عاجز انسان کا اس نے ہاتھ پکڑا اور اعلان کیا کہ اس ذرہ ناچیز سے میں دنیا میں انقلاب بپا کر دوں گا اور کر دیا۔۳۴