حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 340
325 خریدنے کے لئے کارکنان کو پیشگی رقم دیتی ہے جس کی اقساط ماہ بماہ ان کے الاؤنسز میں سے وضع ہوتی ہیں اسی طرح کارکنان کو اپنے اپنے کوارٹر میں نلکا لگوانے کے لئے بھی پیشگی رقم دے دی جائے جو بالا قساط ان کے الاؤنس میں سے وضع ہوتی رہے۔حضور نے فرمایا اس طرح تو کارکنان کو گندم کے علاوہ نلکے کی پیشگی بھی ادا کرنا پڑے گی۔ان کا الاؤنس تو پیشگیوں کی کٹوتی کی نذر ہو جایا کرے گا باقی اخراجات کیسے پورے کریں گے۔میں نے عرض کیا کہ گندم کی پیشگی تو دس ماہانہ اقساط میں ادا کرنی ہوتی ہے نلکے کے لئے جو پیشگی دی جائے اس کی قسط دس روپے ماہوار سے زیادہ نہ ہو۔نلکا تین صد میں لگتا ہے اس طرح یہ رقم دس روپے ماہوار کی قسط کے حساب سے اڑھائی سال میں انجمن کو واپس ملے گی۔حضور نے خاکسار کی اس تجویز سے اتفاق کیا اور مجھے ارشاد فرمایا کہ میں یہ تجویز ایک درخواست کی شکل میں لکھ کر آپ کے (یعنی صدر صدر انجمن احمدیہ کے دفتر میں دے دوں۔حضور کے ارشاد کی تعمیل میں میں نے اگلے روز اپنی تحریری درخواست دفتر میں پہنچا دی۔حضور نے میری یہ درخواست صدر انجمن احمدیہ کے اجلاس میں پیش کر کے یہ قاعدہ منظور کرا دیا کہ کارکنان نلکا کے لئے پیشگی رقم لے سکتے ہیں لیکن رقم لینے کے بعد انہیں اپنے کوارٹر میں لازمی طور پر نلکا لگوانا پڑے گا۔دوسرے اس کی دس روپے ماہوار قسط بلاناغه خزانه صدر انجمن احمدیه میں انہیں خود جمع کرانا ہو گی۔اس تجویز کے پاس ہونے کے بعد پانچ کارکنان کو تجربتا نلکا کے لئے پیشگی رقم دی گئی۔خاکسار ان میں سے ایک تھا۔اس طرح حضور کی درد مندی اور غیر معمولی شفقت کے نتیجہ میں میرے ہاں پانی کا نلکا لگ گیا اور میں اور میری طرح کے دوسرے کارکن گرمی کے موسم میں باہر سے پانی بھر کر لانے کی مشقت سے بیچ