حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 331
316 اخراجات پر کنٹرول انتظامی لحاظ سے صدر انجمن احمدیہ کے صدر کے براہ راست ما تحت شعبہ آڈٹ بھی ہوتا ہے۔صدر انجمن کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے آپ نے بعض اہم قدم اٹھائے۔ایسے ہی اقدام کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے ایک مرتبہ فرمایا۔ایک وقت میں ، میں نے دیکھا اس وقت میں غالبا صدر صدر انجمن احمد یہ تھا کہ جن شعبوں میں پیسہ بچ جاتا ہے وہ سال کے آخر میں بلا ضرورت ہی اسے خرچ کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ پیسے بچے ہوئے ہیں آؤ ان کو خرچ کر دیں اور جن شعبوں کا خرچ زیادہ ہو جاتا تھا وہ بہر حال مزید رقم مانگتے تھے اس واسطے ایک طریق یہ رائج کروایا کہ ہر تین مہینے کے بعد تین مہینے کی نسبت سے جو خرچ بچا ہوا ہے وہ اس شعبے سے نکال لو اور ایک ریزرو بنایا کہ اس میں داخل کر دو خصوصاً تنخواہوں وغیرہ میں بچت ہو جاتی ہے کہ کوئی آدمی چلا گیا یا کسی نے بغیر تنخواہ کے چھٹی لے لی یا کوئی آسامی خالی پڑی رہی وغیرہ۔پہلے یہ مشکل بنتی تھی کہ بجٹ سے اتنا زیادہ خرچ ہو گیا۔اور مشاورت میں رپورٹ ہوتی تھی کہ بجٹ مثلاً دس لاکھ کا بنایا تھا اور خرچ بارہ لاکھ ہو ہو گیا۔۔۔۔۔غرض اس وقت بڑی مشکل پڑتی تھی اور جس وقت سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ان کا ریز رو بنا دو۔اس سال کے بعد سے میرے خیال میں ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ مشاورت کے بنائے ہوئے بجٹ سے مجموعی اه طور پر خرچ زیادہ ہوا ہو۔" خدمت قرآن اور اشاعت دین صدر صدر انجمن احمدیہ کے طور پر آپ کی خدمات میں سے مجلس مشاورت پر آپ کے قیمتی مشورے شامل ہیں جن میں سے خدمت قرآن اور اشاعت دین - سر