حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 221
206 صاحبزادہ رحمہ اللہ کی ذاتی دلچسپی اور سر پرستی کا دخل تھا ۷۸ مورخ احمدیت مولوی دوست محمد صاحب شاہد لکھتے ہیں:۔تعلیم الاسلام کالج کی علمی تقریبات میں نامور ملکی اور غیر ملکی شخصیتوں کی آمد کا جو سلسلہ قبل ازیں جاری ہو کا چکا تھا وہ ربوہ میں حیرت انگیز حد تک وسعت پکڑ گیا حتی کہ امریکہ، یورپ اور روس کے بعض ممتاز شہرہ آفاق اور بین الاقوامی شہرت کے حامل سائنس دان بھی اس علمی ادارہ کی شہرت سے متاثر ہو کر کچے آنے لگے چنانچہ اس ضمن میں بعض نامور اشخاص کی ایک مختصر فہرست دی جاتی ہے جو حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی براہ راست قیادت کے مبارک دور میں یہاں پہنچے اور جنہوں نے بذریعہ تقریر اپنے تجربات و معلومات سے اساتذہ اور طلبہ کو متمتع ہونے کا موقعہ دیا۔ڈاکٹر ایس ایل شیئس لاہور اطالوی مستشرق پروفیسر اے بوسانی روی سائنس دان برونوف پروفیسر لینن گراڈ یونیورسٹی، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزیالوجی اکیڈیمی آف سائنسز یو ایس ایس آر امریکی سائنس دان ای سی شیکمین پروفیسر امریکن امینا سوٹا یونیورسٹی امریکہ وساٹیفک ایڈوائزر راک فیلر فاؤنڈیشن میجر جنرل اکبر خان مسٹر تھیوڈور ڈاکٹر محمد عوده مدیر " الجمہوریہ " مصر مرغوب صدیقی صاحب صدر شعبہ جرنلزم پنجاب یونیورسٹی لاہور وو سردار دیوان سنگھ صاحب مفتون ایڈیٹر ” ریاست" دہلی ڈاکٹر ای ٹی بے روز نتھل کیمرج یونیورسٹی U۔K سر ہیری میلول سابق پروفیسر برمنگھم یونیورسٹی U۔K