حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 4 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 4

دوران مجھے محسوس ہوا کہ آپ یہ عمارت دکھا رہے ہیں اور اس کی تعمیر وغیرہ کے متعلق بتا رہے ہیں۔چونکہ میں آپ کو پہچانتی نہیں اس لئے خواب میں نام ہی ذہن میں آیا۔بعدہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے کچھ تحریر فرما کر قلم مجھے دیا جو کہ میں نے قریب کھڑے ہوئے شخص (غالبا آپ کو تھما دیا کہ یہ میرا نہیں ان کا ہے۔اس خواب کے چند روز بعد آپ کا پہلا خط حضور کی سیرت لکھنے کے متعلق جس میں ذکر تھا مجھے ملا تو معاً میرا ذہن اس خواب کی طرف گیا۔ہو سکتا ہے اس سے تعلق ہو۔اللہ بہتر جانتا ہے۔" آخر میں احباب کرام سے درخواست ہے کہ وہ کتاب کے بارہ میں اپنی آراء سے مطلع فرمائیں جہاں کہیں کوئی خوبی پائیں اسے اللہ تعالٰی کے فضل کی طرف منسوب کریں اور جہاں خامی دیکھیں اسے عاجز کی نالائقی اور کو تاہی سمجھ کر درگزر فرمائیں اور دعا کریں کہ مولیٰ کریم اس سعی میں برکت ڈالے اور اس حقیر کاوش کو سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہدیہ کے طور پر قبول فرمائے حضور کے درجات اپنے قرب میں بڑھاتا رہے حضور کی اولاد اور خاندان اور عالمگیر جماعت احمدیہ کو اپنے فضلوں رحمتوں اور برکتوں سے نوازے۔اور ہم سب کو ہمیشہ خلافت احمدیہ کے قدموں- میں رکھ کر سرفراز فرماتا رہے اللھم آمین۔