حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 117 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 117

102 حضور نے فرینکفورٹ میں جرمن قوم کے متعلق اپنا ایک پرانا مبشر خواب سنایا۔" کہ ایک جگہ ہے وہاں ہٹلر بھی موجود ہے اور وہ حضور سے کہتا ہے کہ آئیں میں آپ کو اپنا عجائب خانہ دکھاؤں چنانچہ وہ حضور کو ایک کمرہ میں لے گیا جہاں مختلف اشیاء پڑی ہیں۔کمرہ کے وسط میں ایک پان کی شکل کا پتھر ہے جیسے دل ہوتا ہے اس پتھر پر لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ لکھا ہوا ہے۔حضور نے اس کی تعبیر یہ فرمائی کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جرمن قوم اگرچہ اوپر سے پتھر دل ہے یعنی دین سے بیگانہ نظر آتی ہے مگر اس کے دلوں میں اسلام قبول کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔انگلستان سے واپسی پر مصر میں عربی زبان کی مشق کرنے اور عربوں میں تبلیغ کا جائزہ لینے کے لئے آپ نے مختصر قیام فرمایا۔اس دوران آپ نے محسوس فرمایا کہ عربی زبان پر قرآن کریم کی زبان کا بڑا گہرا اثر ہے۔گو وہ پہلے ہی بڑی اچھی اور بہترین زبان تھی لیکن قرآن کریم کی وحی کی عربی نے عربی زبان کو بے حد متاثر کیا ہے۔اس سلسلہ میں آپ نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک دفعہ جب ہم مصر میں ٹھرے ہوئے تھے۔گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ایک نوجوان ہم سفر ہر بات میں قرآن کریم کی آیات کا وہ کوئی نہ کوئی ٹکڑا استعمال کرتا تھا چنانچہ میری طبیعت پر یہ اثر تھا کہ نوجوان قرآن سے بڑی محبت رکھتا ہے اس لئے اسے قرآن کریم از بر ہے۔خیر ہم باتیں کرتے رہے کوئی گھنٹے دو گھنٹے بعد معلوم ہوا کہ و عیسائی ہے۔میں نے اسے کہا کہ تم عیسائی ہو مگر قرآن کریم کی آیات کے فقرے کے فقرے استعمال کرتے ہو۔وہ کہنے لگا میں عیسائی تو ہوں لیکن قرآن کریم کی عربی سے ہم بچ نہیں سکتے یہ ہمارے ذہنوں اور زبان پر بڑا اثر کرتی ہے۔