حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 112 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 112

97 طرف سے مل گئی جس محنت اور دلچسپی سے آپ نے آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی اس کے بارے میں صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب بیان کرتے ہیں:۔آکسفورڈ میں حضرت بھائی جان مختلف لائبریریوں اور کتب کی دکانوں پر جاتے تھے اور بڑی دلچسپی اور گہری جاذبیت سے مطالعہ جاری رکھتے تھے۔۵۴۴ ee انگلستان روانگی کے وقت حضرت المصلح موعود نے جو نصائح آپ کو فرمائی تھیں ان پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ نے پورا پورا عمل کیا۔آپ نے مغربی ماحول کا پوزی طرح جائزہ لیا اور درس و تدریس کے میدان میں جن خوبیوں کا آپ نے مشاہدہ کیا انہیں بعد میں جامعہ احمدیہ اور تعلیم الاسلام کالج میں تدریس کے زمانہ میں نافذ بھی کیا اور مشاہدہ کو وسیع کرنے کے لئے کئی سفر بھی کئے۔۱۹۳۵ء میں آپ نے تبلیغ کی غرض سے ایک سہ ماہی رسالہ الاسلام" بھی جاری فرمایا اور خدمت دین کے کسی موقع کو جانے نہ دیا اور اپنے بہترین عملی نمونہ سے سیدنا حضرت محمد مصطفی مینی والی مہم کے اسوہ حسنہ میں رنگین ہو کر دین حق اسلام کی حسین دلکش تصویر اہل مغرب کو دکھائی انگلستان کی جماعت سے ایک مضبوط تعلق رکھا اور جماعت کے تمام افراد سے نہایت محبت اور شفقت کا سلوک فرمایا۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے جس کالج میں آپ داخل ہوئے اسے تعلیمی لحاظ سے ایک خاص مقام حاصل تھا۔آپ فرماتے ہیں۔میں جب آکسفورڈ میں پڑھتا تھا تو ہمارا بے لیل کالج (Balliol College) ایکٹو Active ہونے کے لحاظ سے ایک خاص مقام رکھتا تھا۔میں نے دیکھا جس طرف بھی سیر کو جائیں اگر سو طلباء راستے میں ملے ہیں تو ان میں سے پچاس سے زیادہ بے لیل کالج (Balliol College) کے ہوتے ہیں۔غرض وہ Active کالج تھا سویا ہوا نہیں تھا۔۵۵۰ آپ کو کہا گیا تھا کہ کھانے پینے کی احتیاط کریں چنانچہ آپ نے اس کا خاص خیال