حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 689 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 689

639 امریکہ میں آکر کیوں پردہ نہیں کر سکتی۔حضور نے ایسی عورتوں کو پر زور الفاظ میں تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں قبل اس کے کہ خدا کا قہر نازل ہو۔میں چاہوں گا کہ خدا کا قہران پر اس حال میں نازل نہ ہو کہ وہ جماعت کی ممبر ہوں۔اس سے پہلے پہلے میں ان کا جماعت سے اخراج کر دوں گا۔میں قرآن کریم کا نمائندہ ہوں، اس کی تعلیم پھیلانا چاہتا ہوں۔میں مرنا پسند کروں گا لیکن قرآن کے خلاف عمل کو برداشت نہیں کروں گا۔کسی مسلمان عورت کے کام میں پردہ نے کبھی خلل نہیں ڈالا۔پردہ سے عورتوں کے کسی کام میں خلل نہیں پڑتا ہاں اگر وہ بیہودگیوں میں مبتلا ہوں تو پردہ سے ان کی بے ہودگیوں میں خلل ضرور پڑتا ہو گا۔حماقت سے کوئی کام لینا چاہے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔فرمایا۔خدا تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری نہ کرو۔اگر ناشکری کرو گی تو تم دکھ اٹھاؤ گی اور تمہاری نسلیں تم پر لعنت بھیجیں گی کیونکہ ان کے گناہوں کی تم ذمہ دار ہو گی اور ان کے گناہوں میں تم شامل ہو گی۔چند عارضی اور لاحاصل سہولتوں کی خاطر اپنی نسلوں سے لعنت لینے کی کوشش نہ کرو۔خدا تعالیٰ ایسی عورتوں کو سمجھ عطا کرے اور انہیں اسلام پر کما حقہ عمل کرنے کی توفیق بخشے آمین " ۳۷ بد رسوم کے خلاف جہاد حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" نے ۱۹۹۷ء میں بد رسوم اور بدعات وغیرہ کو جماعت اسے کلی طور پر ختم کرنے کے لئے بد رسومات کے خلاف جہاد کا اعلان کیا۔حضور نے فرمایا:۔دو میں ہر احمدی کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اور جماعت احمدیہ میں پاکیزگی کو قائم کرنے کے لئے جس