حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 675
625 کہ جس۔سے دوسری خواتین کے دل جیتے جا سکیں اور روحانی رفعتوں میں ایسی بلندی پر ہونا چاہئے کہ جو روحانیت کو نہیں مانتے وہ بھی قائل ہو جائیں۔۔۔حضور نے لجنات کے علاوہ خدام کو بھی متوجہ کیا کہ وہ بھی ایک سال کے اندر اندر ہر تحصیل کی سطح پر کلب قائم کریں جس میں میرو ڈبہ۔کبڈی وغیرہ کھیل کھیلے جائیں۔۔۔۔۔اس کے علاوہ سائیکل چلانا بڑی اچھی ورزش ہے۔سویابین کی طرح یہ بھی دل کی بیماریوں کے لئے بڑی اچھی ہے اس کے علاوہ ڈنڈ پیلینا اور طاقت ور ہونے کی دیگر ورزشیں کرائی جا سکتی ہیں۔۔۔۔ورزشی کھیلیں تنظیم کی عمدہ مثال ہیں۔اس لئے عملی پروگرام یہ ہو گا کہ مہینے میں دو تحصیلوں کا مقابلہ ہو ، ہر سہ ماہی میں ضلع کا مقابلہ ہو ، ہر چھ ماہ میں ایک بار کمشنری کا اور سال میں ایک بار یہاں اجتماع ولد میں ملکی سطح کے مقابلے ہوں" اسی طرح حضور نے فرمایا:۔ایک مومن کی زندگی کا اصل حسن تو روحانی اور اخلاقی کمالات کو حاصل کرنا ہے لیکن اس کے لئے جسمانی صحت و توانائی بھی ضروری ہے یہی وجہ ہے کہ میں نے اہل ربوہ کے لئے سیر اور دیگر کھیلوں کا پروگرام بنانے اور پھر کامیابی کے ساتھ اس پر عمل کرنے کے لئے مجلس صحت قائم کی ہے "۲۰ حضور نے فرمایا:۔اپنے بچوں کو صحت مند بنائیں۔اس کے لئے دو باتیں ضروری ہیں۔ایک یہ کہ انہیں اچھی غذا دیں۔دوسرے یہ کہ ورزش کے ذریعہ اس غذا کو ہضم بھی کرائیں۔دنیا میں ہماری جماعت سب سے زیادہ صحت مند ہونی چاہئے جیسا کہ آنحضرت ملی الم کے صحابہ دنیا میں