حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 637 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 637

586 راہ بھی کھلے اور ساتھ ہی ہمیں اللہ تعالیٰ کا نور بھی ملے تاکہ ہم اپنی علمی ترقی سے بنی نوع انسان کو۔۔۔سکھ پہنچائیں اور اس طرح ان کے خادم بنیں جس طرح صحابہ کرام رضوان اللہ علیهم اجمعین تھے " ہے " اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا ہے کہ علم کے میدان میں آگے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے اور یہ یاد رکھا جائے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کوئی شخص علم حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا اور اس کے لئے دعا کے ساتھ خدا کے فضلوں کے دروازے کھٹکھٹاؤ اور یاد رکھو کہ اللہ نے وعدہ کیا ہے کہ جو یہ دروازہ کھٹکھٹائے گا اس کے لئے یہ دروازہ کھولا جائے گا ۷۵ ۴۔دنیوی علوم کا خلاف قرآن نہ ہونا منصوب " تعلیمی صد سالہ احمدیہ جوبلی کے منصوبہ کا ایک حصہ ہے اور غلبہ اسلام کی آسمانی مہم سے اس کا گہرا تعلق ہے۔ہر علم کی بنیاد قرآن میں موجود ہے۔کوئی دنیوی علم ایسا نہیں جس کا اصولی اور بنیادی طور پر قرآن میں ذکر نہ ہو۔اس لئے دنیوی علوم کی تحصیل قرآن کے خلاف نہیں بلکہ اس کے عین مطابق ہے؟ ۵۔سویا بین کا استعمال " اس مقصد کے لئے احمدی بچوں کو غذا بھی اچھی ملنی چاہئے۔اس کے لئے سویابین استعمال کریں جو کہ بچوں کے ذہنوں کے لئے بہت اچھی چیز ہے "۔۶۔ذہین بچوں کے تعلیمی اخراجات " خدا تعالی کی سب سے بڑی نعمت ایک ذہین بچہ ہے۔ذہن رسا