حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 630
579 مقرر ہے خدا تعالیٰ کے عشق میں اور نبی کریم میں ﷺ کی محبت میں دیوانہ اور ایک مقصد سامنے ہے کہ ہم نے ساری دنیا کو محمد ی ﷺ کے جھنڈے تلے جمع کرتا ہے "۵۷ تعلیمی منصوبے کا اعلان اور خلیفۃ المسیح کی تمنا حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۷۹ء پر تعلیمی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے غلبہ اسلام کے متعلق جو پیش خبریاں دیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے آپ نے فرمایا :- ” خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ۔۔۔میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے “۵۸ یہ بڑا عظیم الہام ہے۔۔۔۔میرے دل میں یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ اگلے دس سال کے بعد آنے والے سو سال میں جس صدی کو میں غلبہ اسلام کی صدی کہتا ہوں ہمیں ایک ہزار سائنس دان اور محقق چاہئیں اور یہ جو اس سے پہلے دس سال ہیں اس میں ایک سو سائنسدان اور محقق چاہیں لیکن آج تک یہ ایک پیش گوئی تھی جس کا ایک بھی مظہر ہمارے سامنے نہیں تھا یعنی کچھ اس طرح وہ ابھرا ہو اور آسمانوں تک پہنچا ہو اپنی تحقیق میں کہ واقع میں اس کے متعلق یہ کہا جا سکے کہ علم اور معرفت میں اس نے کمال حاصل کیا اور اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیا۔(اپنے حلقہ تحقیق میں) آئن سٹائن بہت بڑا سائنس دان گزرا ہے انہوں نے بھی کام کیا اور ناکام ہوئے اور ہوئے اور ڈاکٹر سلام صاحب نے کام کیا اس پر وہ کامیاب ہوئے اور ان کو نوبل پرائز ملا اور دنیا کے چوٹی کے سائنس دانوں میں