حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 629 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 629

578 بین الاقوامی منصوبہ کے خلاف جماعت نے اسلام کو کامیاب اور غالب اور فاتح کرنے کے لئے ایک بین الا قوامی جہاد کرنا ہے ایک بین الاقوامی متحدہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تا اسلام دنیا پر غالب نہ آئے۔اس بین الاقوامی منصوبہ کا مقابلہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی منشاء سے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی رو سے مالی قربانیوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پس غیر مسلموں کی طرف سے یہ انتہائی مخالفت نشاندہی کرتی ہے اس بات کی کہ اسلام کے انتہائی غلبہ کے دن اللہ تعالٰی کے فضل سے نزدیک آگئے ہیں۔۔۔۔۔حضور نے ۲۲ فروری ۱۹۷۴ء کے خطبہ جمعہ میں اس یقین کا اظہار کیا کہ و ہمیں یقین ہے کہ ہماری یہ جدوجہد کامیاب ہو گی اور ساری دنیا اکٹھی: ہو کر بھی اللہ تعالیٰ کے اس منصوبے کو ناکام کرنے کی کوشش کرے تو خود ناکام ہو جائے گی۔خدا تعالیٰ کا منصوبہ ناکام نہیں ہو گا۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہو گا۔رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبًّا وَّ بِمُحَمَّدٍ رَسُولاً صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے اعلان کے بعد مخالفین کا ایک رد عمل تو فوری طور پر ۱۹۷۴ء میں ہوا لیکن حضور نے تو پہلے ہی نشاندہی کر دی تھی کہ ۱۹۸۹ء تک کا عرصہ جماعت کے لئے بہت مشکل ہو گا جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی۔اپنی خلافت کے آخری جلسہ سالانہ ۱۹۸۱ء پر بھی حضور نے ان مشکلات کا ذکر فرمایا کہ ”اگلے نو سال جو ہیں ہماری زندگی کے وہ بڑے اہم ہیں، مشکل بھی ہیں ایک معنی میں لیکن اتنی رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہیں کہ اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔اس واسطے ہر چیز بھول کر ایک زندگی گزارو اور وہ ہو دین اسلام کو غالب کرنے کی مہم جو ہے اسے کامیاب کرنا۔۔۔۔۔۔ایک فرد نہیں سارا خاندان اور خاندانوں کا مجموعہ ہی جماعتیں اور قومیں بنا کرتی ہیں ایک ہو کر انتہائی کوشش کرے۔۔۔ایک جہت ہماری