حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 627 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 627

576 مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب مکرم کیپٹن شمیم احمد صاحب مکرم حضرت اللہ پاشا صاحب مکرم شیخ مظفر احمد ظفر صاحب بیت الاظهار (دفتر صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ) حضرت خلیفہ المسیح الثالث " نے ۲۳ مارچ ۱۹۸۲ء کو دفتر صد سالہ احمدیہ جو بلی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا اور پرسوز لمبی دعا کروائی۔صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبے کے اغراض و مقاصد کے شایان شان اس کے دفتر کا نام "بيت الاظهار" رکھا گیا جو لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّه سے ماخوذ ہے۔گویا "بیت الاظهار " سورۃ توبہ کی آیت ۳۳ کے نشان کے طور پر ہے جس میں مسیح موعود کے ذریعے اظہار دین کا وعدہ کیا گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔" یہ آیات قرآنی الہامی پیرایہ میں اس عاجز کے حق میں ہیں اور رسول۔سے مراد مامور اور فرستادہ ہے جو دین اسلام کی تائید کے لئے ظاہر ہوا۔اس پیشگوئی کا ماحصل یہ ہے کہ خدا نے جو اس مامور کو مبعوث فرمایا ہے یہ اس لئے فرمایا کہ تا اس کے ہاتھ سے دین اسلام کو تمام دینوں پر غلبہ بخشے اور ابتداء میں ضرور ہے کہ اس مامور اور اس کی جماعت پر ظلم ہو لیکن آخر میں فتح ہو گی اور یہ دین اس مامور کے ذریعہ سے تمام ادیان پر غالب آجائے گا اور دوسری تمام ملتیں بینہ کے ساتھ ہلاک ہو جائیں گی" ۵۴ ای طرح آيت هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَ۔۔۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ کے بارے میں فرمایا : - وو اللہ تعالیٰ نے اس میں دو لفظ ھدی اور حق کے رکھے هدی تو یہ ہے کہ اندر روشنی پیدا کرے، معمہ نہ رہے۔یہ گویا