حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 622 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 622

571 حضرت خلیفۃ المسیح الثالث" کا پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدُهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - ھوالناصر برادران کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعتہائے بیرون کی تربیت اور اشاعت اسلام کے کام کو تیز سے تیز کرنے اور غلبہ اسلام کے دن کو قریب سے قریب تر لانے کی ایک مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک بہت بڑے منصوبے کا اعلان کیا ضمن میں میں نے مخلصین جماعت سے آئندہ سولہ سال میں اس عظیم منصوبہ کی تکمیل کے لئے اڑھائی کروڑ روپیہ جمع کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ انشاء اللہ یہ رقم پانچ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔اس اعلان کے ذریعہ میں مخلصین جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ اس فنڈ میں تھا۔اس بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس سلسلہ میں دوست تین باتیں یاد رکھیں۔الف- صد سالہ جشن فنڈ" کے وعدہ بات مجھے مجلس مشاورت سے قبل بھجوا دیئے دو جائیں۔وعدہ جات بھجواتے ہوئے صرف موجودہ آمد ہی کو مد نظر نہ رکھا جائے بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور اس کے بھروسے پر آئندہ سولہ سال کے عرصہ میں اللہ تعالیٰ آپ پر جو بے انتہا فضل اور رحمتیں نازل فرمائے گا اور آپ کی آمدنیوں میں آپ کی امید سے کہیں بڑھ کر برکتیں دے گا انہیں بھی مد نظر رکھ کر وعدہ بھجوایا جائے۔ج۔اس سلسلہ میں نقد رقوم اور چیک اس ہدایت کے ساتھ کہ یہ رقم ”صد سالہ جشن فنڈ کی مد میں داخل کی جائے) براہ راست افسر صاحب خزانه صد ر انجمن احمدیه کے نام بھجوائی جائیں!!