حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 620
569 دل پر فطرت سے دروازے بند ہیں اور نور سے نہیں بلکہ تاریکی سے محبت رکھتے ہیں۔قریب ہے کہ سب ملتیں ہلاک ہوں گی مگر اسلام ، اور سب حربے ٹوٹ جائیں گے مگر اسلام کا آسمانی حربہ کہ وہ نہ ٹوٹے گا نہ کند ہو گا جب تک دجالیت کو پاش پاش نہ کر دے۔وہ وقت قریب ہے کہ خدا کی سچی توحید جس کو بیابانوں کے رہنے والے اور تمام تعلیموں سے غافل بھی اپنے اندر محسوس کرتے ہیں ملکوں میں پھیلے گی۔اس دن نہ کوئی مصنوعی کفارہ باقی رہے گا اور نہ کوئی مصنوعی خدا۔اور خدا کا ایک ہی ہاتھ کفر کی سب تدبیروں کو باطل کر دے گا، لیکن نہ کسی تلوار سے اور نہ کسی بندوق سے بلکہ مستعد روحوں کو روشنی عطا کرنے سے اور پاک دلوں پر ایک نور اتارنے سے۔تب یہ باتیں جو میں کہتا ہوں سمجھ میں آئیں گی" (تبلیغ رسالت جلد ششم ص۸) جس چیز کو خدا کا ایک ہی ہاتھ مٹا سکتا ہے۔جو فتح خدا تعالیٰ کی ایک قادرانہ تجلی حاصل کر سکتی ہے اس کو ایک لمبے عرصہ میں پھیلا کر اور اس مجاہدہ میں آپ کو شریک کر کے اللہ تعالیٰ نے کتنا احسان کیا ہے جماعت احمدیہ پر۔پس اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ جھکو اور اس سے دعائیں کرو۔اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا تم پر اس قدر نزول ہو گا کہ تمہاری زندگیوں کے لمحات ختم ہو جائیں گے مگر خدا تعالیٰ کی رحمتوں کا شمار نہ ہو سکے گا ۵۳۹ صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے کا روحانی پروگرام۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث " نے "صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبے" کے اغراض و مقاصد پورا ہونے کے لئے جماعت کو سولہ سالوں کے لئے ایک روحانی پروگرام دیا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے۔سورة فاتحہ سات بار روزانه